Pakistan’s denial of airspace agreement with US

0
627
Pakistan's denial of airspace agreement with US
Pakistan's denial of airspace agreement with US

پاکستان کا امریکہ کے ساتھ فضائی حدود کے معاہدے سے انکار

The Foreign Office has denied an agreement between Pakistan and the United States to use Pakistani airspace for military operations in Afghanistan.

A State Department spokesperson denied reports that a formal agreement had been reached between Pakistan and the United States on the use of Pakistani airspace for military and intelligence operations in Afghanistan. The deal is not being negotiated.

The Foreign Office spokesperson said that Pakistan and the United States have a long history of regional security and counter-terrorism cooperation, so regular consultations are going on between the two countries in this regard.


It should be noted that the US broadcaster CNN’s report claimed that Pakistan and the United States are close to an agreement on the use of airspace for operations in Afghanistan.

دفتر خارجہ نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان افغانستان میں فوجی آپریشن کے لیے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کے معاہدے کی تردید کی ہے۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ان خبروں کی تردید کی کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان افغانستان میں فوجی اور انٹیلی جنس آپریشن کے لیے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر باضابطہ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدے پر بات چیت نہیں ہو رہی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ علاقائی سلامتی اور انسداد دہشت گردی کے تعاون کی طویل تاریخ رکھتے ہیں ، اس لیے دونوں ممالک کے درمیان اس حوالے سے باقاعدہ مشاورت جاری ہے۔

واضح رہے کہ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان اور امریکہ افغانستان میں آپریشن کے لیے فضائی حدود کے استعمال کے معاہدے کے قریب ہیں۔