Pakistan will continue to support Kashmiri brothers: Arif Alvi

0
393

پاکستان کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا: عارف علوی

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ایک بار پھر دنیا کے ساتھ قوم کی وابستگی کا اعادہ کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں ، پاکستان کبھی بھی کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔

سینیٹ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ آج کا دن ہمارے لئے بہت اہم دن ہے۔ بھارت گذشتہ ایک سال سے کشمیریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے اور کشمیری قیادت ابھی بھی زیر حراست ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بیمار بھی مقبوضہ کشمیر کے اسپتالوں میں نہیں جاسکتے ہیں۔ پچھلے ایک سال میں ، 13000 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مقبوضہ کشمیر کی معیشت کو بھی بہت بڑا نقصان ہوا۔ پچھلے ایک سال میں ، 700،000 کشمیریوں کی ملازمت سے محروم ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 5 اگست کے اقدام سے فاشسٹ ہندوتوا کی عکاسی ہوتی ہے۔ کشمیری عوام نے 24 اکتوبر 1947 کو آزادی کا اعلان کیا تھا ، لیکن نہرو دور سے کشمیریوں پر ظلم و ستم کبھی ختم نہیں ہوا۔ لاکھوں کشمیری شہید ہوئے۔ بھارت نے پیلٹ گنوں کا استعمال صرف کشمیر کے مسلمانوں کے خلاف کیا۔

President Dr. Arif Alvi reaffirmed the nation’s commitment to the world and made it clear that we are with the Kashmiri brothers. Pakistan will never leave the Kashmiris alone.

At a special session of the Senate, the President said that today is a very important day for us. India has violated Kashmiri’s fundamental rights for a year and the Kashmiri leadership is still detained.

Dr. Arif Alvi said that even sick people cannot go to hospitals in occupied Kashmir. In the past year, 13,000 cashmere youths have been arrested. In addition, the occupied cashmere economy suffered a great loss. Last year, 700,000 Kashmiris lost their jobs.

He said the August 5th move reflected the fascist Hindutva. The Kashmiri people declared independence on October 24, 1947, but the persecution of the Kashmiris has never waned since the Nehru era. Millions of cashmere were martyred. India only used pellet guns against the Muslims of Kashmir.