The Dollar Soared Against the Rupee in the Interbank and Open Markets

0
822
Dollar
Dollar

Karachi: The dollar rose by 98 paise in the interbank market and by 50 paise in the open market.

According to Express News, on the first day of the business week, the Pakistani rupee depreciated against the US dollar in both the foreign exchange markets, with the dollar gaining 98 paise in the interbank market and 50 paise in the open market.

According to the Exchange Companies Association, the dollar rose by 98 paise to close at 164.08 from 163.10 in the interbank market, while in the open market the dollar rose from 163.50 to 164 rupees.

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان

کراچی: انٹربینک میں ڈالر 98 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قیمت میں 50 پیسے کا اضافہ ہوا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کو تنزلی کا سامنا رہا، اور انٹربینک میں ڈالر 98 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں 50 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں 98 پیسے کے اضافے سے ڈالر 163.10 سے بڑھ کر 164.08 پر بند ہوا، جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 163.50 سے بڑھ کر 164 روپے کا ہوگیا۔