Tahir Ul Qadari wants to talk only with Army

Updated: April 27, 2024 Published: 2014-06-23


(eNews.pk) - Pakistan Awami Tehreek Chairman Dr. Allama Tahir-Ul-Qadari declined to leave the airplane and he said that only Pakistan Army Core Commando ranked officer come to negotiation. He did not trust on Federal and Punjab Government and Dr Tahir Ul Qadari also cleared he has no trust on police and other law & force department.













فوج کا نمائندہ آنے تک طیارے سے نہیں نکلوں گا، طاہرالقادری


اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ اپنی جانیں ظالموں کے ہاتھوں میں نہیں دے سکتے لہذا جب تک فوج کا کوئی نمائندہ یہاں نہیں آتا اس وقت طیارے سے باہر نہیں آئیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری دبئی سے نجی ایئر لائن کی پرواز ای کے 612 سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوئے تاہم راولپنڈی کی حدود میں داخل ہونے کے بعد ان کے طیارے کا رخ لاہور کی جانب موڑ دیا گیا اور طیارے نے 9 بج کر 35 منٹ پر لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا لیکن ڈاکٹر طاہر القادری نے طیارے سے باہر آنے سے انکار کردیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک فوجی قیادت یا کور کمانڈر کی سطح کا شخص آکر بات نہیں کرتا اس وقت تک طیارے سے باہر نہیں آئیں گے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ طیارے کے باہر سیکڑوں دہشت گردوں کو پولیس کی وردیاں پہنا کر کھڑا کر دیا گیا ہے جن سے ہماری جانوں کو خطرہ ہے لہذا جب تک فوج کی سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی نہیں کرائی جاتی اس وقت تک گھر نہیں جاؤں گا، ہمیں صرف فوج کی سیکیورٹی میں گھر پہنچایا جائے۔

طاہر القادری کا کہنا تھا کہ طیارے کے تمام مسافر اسلام آباد جانے کا مطالبہ کررہےہیں لیکن اگر کوئی لاہور ایئرپورٹ پر اترنا چاہتا ہے تو وہ اتر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے طیارے کو ہائی جیک کرلیا ہے ہم ان کے خلاف ہائی جیکنگ کا مقدمہ درج کرائیں گے۔ طاہر القادری کے طیارے کی لاہور ایئرپورٹ پر آمد کے موقع پر سیکیورٹی بھی انتہائی سخت کر دی گئی ہے اور باوردی پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ 150 کے قریب سول وردی میں ملبوس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے، شہر کے دیگر حصوں میں بھی ہنگالی صورت حال سے نمٹنے کے لئے بڑی تعداد میں پولیس کی نفری کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق طیارے نے بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے 8 چکر لگائے لیکن پرواز کو لینڈنگ کی اجازت نہ دی گئی۔
Post your comments regarding:
Tahir Ul Qadari wants to talk only with Army
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest National News قومی خبریں

AKU has launched an app to check your coronavirus symptoms

15:15 آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی

Sindh reports 92 more coronavirus cases

15:04 سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ

Interior Ministry extended the visas to all foreigners

14:34 وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی

Job saving is the responsibility of Govt IHC

14:28 لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ

Centre abandoned the provinces decision to expand lockdown

14:15 مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا

Corona will rise by the end of April PM Khan

14:09 اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم

Shehbaz Sharif demands PM Imrans resignation

14:01 شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا

Payments under Ehsaas Emergency Cash Programme began

13:45 حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی

CJP hopes Govt work hard to make progress against corona

13:37 چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی

ECC approves Rs50 billion relief package for Utility Stores

13:33 ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3