سندھ: 10 سال کی عمر کے 1700 سے زائد بچوں میں کورونا کی تصدیق ہوگئی
سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس معصوم بچوں کو متاثر کررہی ہے۔ پورے سندھ میں دس سال سے کم عمر کے 1712 بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
بیرسٹر مرتضی وہاب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کورونا وائرس کی صورتحال کے بارے میں اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ 10 سال کے چار بچے اپنی زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ غیر ذمہ داری اور احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے کا نقصان بچوں کو وائرس کی شکل میں ہوا ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اب بھی صورتحال پر قابو پانے کے لئے اب بھی وقت ہاتھ سے نہیں نہیں ہے ، خدارا گھروں پر رہیں اور اپنے بزرگوں اور بچوں کی حفاظت کریں۔
مرتضی وہاب نے کہا کہ اگر گھر سے نکلیں بھی تو ماسک کا استعمال ضرور کریں۔
Barrister Murtaza Wahab, spokesman for the Sindh government, said the global coronavirus was infecting innocent children. Corona virus has been confirmed in 1712 children under the age of ten across Sindh.
Barrister Murtaza Wahab said in a message on the social networking site Twitter about the situation of corona virus that four 10-year-old children infected with corona virus have lost their lives in Sindh. Irresponsibility and failure to take precautions has harmed children in the form of viruses.
“There is still time to overcome the situation. Please stay at home and protect your elders and children,” he said in his message.
Murtaza Wahab said that even if you leave the house, you must use a mask.