Presidential context hearing on judges allocation

Updated: April 27, 2024 Published: 2012-12-10


(eNews.pk) - ISLAMABAD: A larger bench of five members of the Supreme Court (SC) begin hearing of the reference by the President on the appointment of judges of higher judiciary today (Monday).




Five members larger bench headed by Justice Khilji Arif Hussain and Justice Tariq Parvez Khan composed, Justice Ejaz Afzal Khan, Justice Gulzar Ahmed and Justice Sheikh Azmat Saeed hear the reference.
The Constitution bench to hear petition initial hearing of the case on the basis that the respondents deliberately caused obstruction in the adjudication of the petition instead of apologizing for causing and unexplained delay in the completion of the constitutional mechanism for induction of Judges the Islamabad High Court and the President of reference made ​​under Article 186 of the Constitution.
Referring to Pakistan's president wanted to seek views on matters of law, considered by him to be of public importance, on the appointment of judges of the Supreme Court and the High Courts of view of the Constitution Amendments 18 and 19.
The 31-page reference posed 13 questions that relate to the role of the judicial commission and a bipartisan committee of Parliament in the appointment of judges.









ججز تقرری کیس پر صدارتی ریفرنس کی سماعت آج ہورہی ہے


اسلام آباد … اعلیٰ عدلیہ میں ججزکی تقرری کے معاملے پر عدالت سے رائے طلب کرنے کیلئے دائر صدارتی ریفرنس کی سماعت سپریم کورٹ میں آج ہو گی۔ ججز تقرری کیس اور صدارتی ریفرنس کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا 5 رکنی خصوصی لارجر بینچ جسٹس خلجی عارف کی سربراہی میں قائم کیا گیا ہے، جس کے دیگر ارکان میں جسٹس طارق پرویز، جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس گلزار احمد اور جسٹس شیخ عظمت سعید شامل ہیں۔ صدارتی ریفرنس کے ساتھ ایک الگ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ خصوصی لارجر بینچ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری سمیت جوڈیشل کمیشن کے ججز شامل نہ ہوں، جو منظور کرلی گئی۔ 13 صفحات پرمشتمل ریفرنس میں آئین کے آرٹیکل 186 کے تحت 13 قانونی نکات پر سپریم کورٹ کی رائے طلب کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ سے ججز تقرری کے عمل میں صدر، جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی کے آئینی کردار پر رائے مانگی گئی ہے۔ عدالت سے رائے طلب کی گئی ہے کہ اگر ججز تقرری میں کوئی عمل آئین کے برعکس ہو تو اس صورت میں صدر کا کردار کیا ہوگا؟ کیا صدر دوبارہ مشاورت کیلئے یہ معاملہ جوڈیشل کمیشن یا پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا سکتے ہیں ؟۔ ریفرنس میں ایک نکتہ یہ بھی اٹھایا گیا ہے کہ کیاجوڈیشل کمیشن کاکوئی رکن بھی ججز تقرری کیلئے کوئی نام تجویزکرسکتاہے؟ اگر کسی جج کی سینیارٹی طے ہو جائے تو کیا جوڈیشل کمیشن اسے تبدیل کرنے کا اختیار رکھتا ہے؟۔ اعلیٰ عدلیہ اور حکومت کے درمیان ججز تقرری پر آئینی تنازع اس وقت کھڑا ہوا جب صدر نے جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے باوجود جسٹس انور کاسی کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ تعینات کرنے کا نوٹی فکیشن روک دیا اور وزارت قانون کی سمری پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس ریاض احمد خان کو سینئر قرار دے دیا۔ اسی طرح حکومت نے اس بنیاد پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اقبال حمید الرحمان کی سپریم کورٹ میں تعیناتی، جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو مستقل کرنے اور جسٹس نور الحق قریشی کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع کے نوٹی فکیشن بھی جاری نہیں کئے۔ حکومت کے اس عمل کو ندیم احمد ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔
Post your comments regarding:
Presidential context hearing on judges allocation
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest National News قومی خبریں

AKU has launched an app to check your coronavirus symptoms

15:15 آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی

Sindh reports 92 more coronavirus cases

15:04 سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ

Interior Ministry extended the visas to all foreigners

14:34 وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی

Job saving is the responsibility of Govt IHC

14:28 لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ

Centre abandoned the provinces decision to expand lockdown

14:15 مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا

Corona will rise by the end of April PM Khan

14:09 اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم

Shehbaz Sharif demands PM Imrans resignation

14:01 شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا

Payments under Ehsaas Emergency Cash Programme began

13:45 حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی

CJP hopes Govt work hard to make progress against corona

13:37 چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی

ECC approves Rs50 billion relief package for Utility Stores

13:33 ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3