Pervaiz Rasheed says for Geo Channel

Updated: May 1, 2024 Published: 2014-07-04


(eNews.pk) - Federal Minister Pervaiz Rashid said that the government is convinced of expression, an area where it will not be allowed to live, says Acting Chairman PEMRA Rules violators cable operators license will be canceled. According to a statement issued by the Ministry of Information and Broadcasting PFUJ Afzal Butt President Pervez Rathore O r Acting Chairman PEMRA meeting with the federal minister Pervaiz Rasheed.













کوئی علاقہ ایسا نہیں ہوگا جہاں جیو پر پابندی ہو؛ پرویز رشید


وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت آزادی اظہار کی قائل ہے، کوئی علاقہ ایسا نہیں ہوگا جہاں جیو پر پابندی ہو، قائم مقام چیئرمین پیمرا کا کہنا ہے کہ رولز کی خلاف ورزی کرنے والے کیبل آپریٹرز کے لائسنس منسوخ کردیے جائیں گے۔ وزارت اطلاعات و نشریات سے جاری اعلامیے کے مطابق پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ او ر قائم مقام چیئرمین پیمرا پرویز راٹھور نے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید سے ملاقات کی۔ افضل بٹ نے جیو نیوز کی بحالی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور وفاقی و زیر کو بتایا کہ کیبل آپریٹرز اپنی مرضی سے چینلز کی ترتیب تبدیل کردیتے ہیں، ان کے غیر قانونی اور غیر اخلاقی اقدامات کے باعث صحافیوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔ وفاقی وزیر پرویز رشید نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے گی، حکومت آزادی اظہار کی قائل ہے اور میڈیا کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔ اس موقع پر قائم مقام چیئرمین پیمرا پرویز راٹھور نے وفاقی وزیرکو یقین دلایا کہ چینلز کی نشریات میں غیر قانونی خلل ڈالنے اور ان کی ترتیب تبدیل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، قانون کے خلاف سرگرمیاں جاری رکھنے والے کیبل آپریٹرز کے لائسنس منسوخ کر کے نئے لائسنس جاری کر دیے جائیں گے۔ پرویز راٹھور نے بتایا کہ ڈی ٹی ایچ کے لیے نیلامی جلد شروع کر دی جائے گی تاکہ عوام کسی بھی مداخلت اور مشکل کے بغیر اپنی مرضی کا چینل دیکھ سکیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے پی ایف یو جے کے صدر سےاپیل کی کہ شمالی وزیرستان آپریشن اور ماہ رمضان کے باعث صحافی ملک بھر میں جاری احتجاج ختم کر دیں،یہ وقت مسلح افواج کے ساتھ اظہار یک جہتی کا ہے،جو قوم کا مستقبل محفوظ بنانے کی جنگ لڑ رہی ہیں۔
Post your comments regarding:
Pervaiz Rasheed says for Geo Channel
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest National News قومی خبریں

AKU has launched an app to check your coronavirus symptoms

15:15 آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی

Sindh reports 92 more coronavirus cases

15:04 سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ

Interior Ministry extended the visas to all foreigners

14:34 وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی

Job saving is the responsibility of Govt IHC

14:28 لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ

Centre abandoned the provinces decision to expand lockdown

14:15 مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا

Corona will rise by the end of April PM Khan

14:09 اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم

Shehbaz Sharif demands PM Imrans resignation

14:01 شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا

Payments under Ehsaas Emergency Cash Programme began

13:45 حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی

CJP hopes Govt work hard to make progress against corona

13:37 چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی

ECC approves Rs50 billion relief package for Utility Stores

13:33 ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3