PEMRA cancelled License of Geo Channels

Updated: April 27, 2024 Published: 2014-05-21


(eNews.pk) - Pakistan Electronic Media Regulatory Authority ( PEMRA ) , Geo news 5 private members , Geo news, Geo Entertainment and Geo Teez licenses are immediately suspended. Islamabad- PEMRA members after the meeting talking to media said that PEMRA cancelled the license of Geo Channels and there are no Government member comes in the meeting.













پیمرا اتھارٹی نے جیو نیوز، جیو انٹرٹینمنٹ اور جیو تیز کے لائسنس معطل کردیئے


پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) کے 5 پرائیوٹ ارکان نے جیو نیوز، جیو انٹرٹینمنٹ اور جیو تیز کے لائسنس فوری طور پر معطل کردیئے ہیں۔
اسلام آباد میں پیمرا اراکین نے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج پیمرا کی 97ویں شیڈول کی میٹنگ تھی جس میں صوبہ سندھ سے زیبا حسین، پنجاب سے میاں شمس الرحمان، بلوچستان سے شمع پروین مگسی، خیبر پختونخوا سے فریحہ افتخار اور آزاد کشمیر وگلگت بلتستان سے اسرار عباسی نے شرکت کی لیکن افسوس کی بات ہے کہ اجلاس میں سرکاری ممبران تشریف نہیں لائے، اگر وہ آجاتے تو اچھی روایت کے تحت ہم کوئی متفقہ فیصلہ کرلیتے۔ میاں شمس الرحمان نے کہا کہ اسرار عباسی کے 3 رکنی کمیٹی سے مستعفی ہونے کے بعد کمیٹی غیر فعال ہوچکی ہے جس کے بعد پیمرا رولز کے تحت اس وقت تمام اختیارات اتھارٹی کے پاس ہیں اور آج سرکاری ممبران کی عدم حاضری کے باوجود کورم پورا تھا۔
میاں شمس کا کہنا تھا کہ اجلاس میں تمام اراکین نے متفقہ فیصلہ کیا کہ جیو نیوز، جیو انٹرٹینمنٹ اور جیو تیز کے لائسنس فوری طور پر معطل کئے جائیں اور ان کے دفاتر سیل کردیئے جائیں حالانکہ جیو ٹی وی کے مالک میر شکیل الرحمان نے اپنے پیسے کی چمک دمک سے پیمرا اراکین پر بہت دباؤ ڈالا لیکن اراکین نے اپنے ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے جیو ٹی وی کا لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ کیا جس پر وہ داد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیمرا کے سرکاری ممبران پر حکومت کی جانب سے دباؤ ہے اس لئے وہ اجلاس میں شرکت کرنے اور کوئی بھی فیصلہ کرنے سے کترا رہے ہیں تاہم 28 مئی کو اتھارٹی کا دوبارہ اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں ہم امید کرتے ہیں کہ سرکاری ممبران بھی شرکت کریں گے اور لائسنس منسوخی کا حتمی اور متفقہ فیصلہ ہوجائے گا۔
Post your comments regarding:
PEMRA cancelled License of Geo Channels
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest National News قومی خبریں

AKU has launched an app to check your coronavirus symptoms

15:15 آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی

Sindh reports 92 more coronavirus cases

15:04 سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ

Interior Ministry extended the visas to all foreigners

14:34 وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی

Job saving is the responsibility of Govt IHC

14:28 لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ

Centre abandoned the provinces decision to expand lockdown

14:15 مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا

Corona will rise by the end of April PM Khan

14:09 اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم

Shehbaz Sharif demands PM Imrans resignation

14:01 شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا

Payments under Ehsaas Emergency Cash Programme began

13:45 حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی

CJP hopes Govt work hard to make progress against corona

13:37 چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی

ECC approves Rs50 billion relief package for Utility Stores

13:33 ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3