Nawaz Sharif elected prime minister 3rd time

Updated: April 26, 2024 Published: 2013-06-05


(eNews.pk) - Islamabad: Chairman of PML (N) Mian Muhammad Nawaz Sharif got two-third majority for the third time Prime Minister of Pakistan, Nawaz Sharif received 224 votes.













نواز شریف 244 ووٹ لے کر تیسری بار وزیر اعظم منتخب


اسلام آباد… مسلم لیگ (ن) کے سربراہ محمد نوازشریف دو تہائی اکثریت سے تیسری مرتبہ ملک کے وزیراعظم منتخب ہوکر تاریخ رقم کردی، میاں نوازشریف نے 244 ووٹ حاصل کئے، ان کے مدمقابل پاکستان پیپلز پارٹی کے مخدوم امین فہیم کو 42اور پاکستان تحریک انصاف کے مخدوم جاوید ہاشمی کو 31 ووٹ حاصل ہوئے ۔ نو منتخب وزیراعظم آج شام ایوان صدر اسلام آباد میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، صدر مملکت آصف علی زدراری ان سے حلف لیں گے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا۔ آغاز میں اسپیکر نے ارکان کو وزیراعظم کے الیکشن کے حوالے سے طریقہ کار سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ اس کے بعد ایوان میں وزیراعظم کے انتخاب کے حوالے سے کارروائی شروع ہوئی۔اسپیکر نے پانچ منٹ تک گھنٹیاں بجانے کا حکم دیا جس کے بعد قومی اسمبلی ہال کے داخلی دروازے بند کر دیئے گئے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں اعلان کیا کہ وزارت عظمیٰ کے تین امیدواروں مسلم لیگ (ن) کے محمد نوازشریف، تحریک انصاف کے مخدوم جاوید ہاشمی اور پیپلز پارٹی کے مخدوم امین فہیم کے درمیان مقابلہ ہے۔اسپیکر نے اعلان کیا کہ قائد ایوان کا انتخاب اوپن ڈویژن کی بنیاد پر ہو گا۔ ایوان کی لابی ”اے“ میں مسلم لیگ (ن) کے محمد نوازشریف کو وزارت عظمیٰ کا ووٹ دینے والے ارکان جائیں گے جبکہ لابی ”بی“ پیپلز پارٹی کے مخدوم امین فہیم اور لابی ”سی“ تحریک انصاف کے مخدوم جاوید ہاشمی کے حامی ارکان کیلئے مختص کی گئی ہے جس کے بعد تینوں امیدواروں کے حامی ارکان متعلقہ لابیوں میں گئے اور انہوں نے وہاں پر موجود عملے کے پاس اپنے اور اپنے حلقے کے نام کا اندراج کرایا۔ اوپن ڈویژن کے ذریعے الیکشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد سیکرٹری قومی اسمبلی اور سیکرٹریٹ کے دیگر عملے نے نتائج مرتب کئے جس کے بعداسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمد نوازشریف نے 244 ووٹ، پاکستان تحریک انصاف کے مخدوم جاوید ہاشمی نے 31 اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مخدوم امین فہیم نے 42 ووٹ حاصل کئے ہیں۔ جمعیت علماء اسلام (ف)، متحدہ قومی موومنٹ، جماعت اسلامی، قومی وطن پارٹی، پختونخوا ملی عوامی پارٹی، مسلم لیگ فنکشنل، نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ ضیاء نے میاں نوازشریف کو ووٹ دیا۔اسپیکر سردار ایاز صادق نے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف کو و زیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور ان سے قائد ایوان کی نشست سنبھالنے کی درخواست کی جس کے بعد میاں محمد نوازشریف نے قائد ایوان کی نشست سنبھالی۔ میاں محمد نوازشریف کی کامیابی کا اعلان ہوتے ہی پورا ہال تالیوں اور نعروں سے گونج اٹھا جبکہ قومی اسمبلی کے ارکان نے ڈیسک بجا کر انہیں مبارکباد دی۔
Post your comments regarding:
Nawaz Sharif elected prime minister 3rd time
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest National News قومی خبریں

AKU has launched an app to check your coronavirus symptoms

15:15 آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی

Sindh reports 92 more coronavirus cases

15:04 سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ

Interior Ministry extended the visas to all foreigners

14:34 وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی

Job saving is the responsibility of Govt IHC

14:28 لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ

Centre abandoned the provinces decision to expand lockdown

14:15 مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا

Corona will rise by the end of April PM Khan

14:09 اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم

Shehbaz Sharif demands PM Imrans resignation

14:01 شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا

Payments under Ehsaas Emergency Cash Programme began

13:45 حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی

CJP hopes Govt work hard to make progress against corona

13:37 چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی

ECC approves Rs50 billion relief package for Utility Stores

13:33 ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3