|
Updated: May 2, 2024 |
Published: 2013-04-15 |
(eNews.pk) -
KARACHI: The Committee Rabitta Muttahida Qaumi Movement (MQM) Sunday said that the Rangers were harassing his workers of the party under the pretext of being crack down on the criminal element.
In a statement, the MQM Rabitta Committee appealed to the acting Minister of the Council and Chief Election Commissioner (CEC) to stop what he called harassment of his party workers and supporters of the Rangers' MQM dominated in quiet areas.
Earlier, the Deputy Organizer MQM Rabitta Committee, Dr. Farooq Sattar said that his party received a threat 'sabotage' election campaign of his party.
Speaking to media men in the line after the inauguration Ranchor electoral office MQM for NA-249 constituency, said MQM candidates are facing threats throughout the country, including Karachi and Hyderabad.
He said that after the ratification by MQM Chief Altaf Hussain, the party announced candidates for three constituencies of the National Assembly.
|
|
کراچی…متحدہ قومی مومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نگراں وزیر اعظم اور چیف الیکشن کمیشن آف پاکستان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں ایم کیوایم کے زیر اثر پرامن علاقوں میں رینجر زکی جانب سے کارکنوں اور ہمدردوں کو ہراساں کیا جانے کا عمل بند کروایا جائے ۔اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کراچی کے تقریباً تما م ہی انتخابی حلقوں میں رینجرز کے اہلکار ایم کیوایم کے کارکنوں کو ہراساں کر رہے ہیں او رانہیں انتخابی سرگرمیوں سے روک رہے ہیں،بعض علاقوں میں سادہ لباس میں اہلکار ایم کیوایم کے دفاترپر آنے اور جانے والوں کی تلا شی رہے ہیں اور ان کے کوائف جمع کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد شہر بھر میں آزادانہ طور پر دندناتے پھر رہے ہیں اور دہشت گردی ،بھتہ خوری اور قتل وغارتگری کی کھلی کاروائیوں میں مصروف ہیں لیکن رینجرز اہلکار ان دہشت گر د عناصر کو گرفتار کرنے کے بجائے الٹا ان کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں چند روز باقی رہ گئے ہیں اور ملک کی دیگر سیاسی ومذہبی جماعتوں نے الیکشن کے سلسلے میں آزادانہ انتخابی مہم کا آغا ز کیا ہوا ہے اور وہ جلسے و جلوس کر رہی ہیں، انہیں انتخابی دفاتر بھی کھولنے کی اجازت ہے ،مگرکراچی کی نمائندہ جماعت ایم کیوایم کو انتخابی مہم چلانے کی آزادی تک نہیں دی جارہی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔رابطہ کمیٹی نے نگراں وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو،اور چیف الیکشن کمیشن آف پاکستان فخر الدین جی ابراہیم سے مطالبہ کیا ہے کہ پرامن اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے ایم کیوایم کے خلاف کی جانے والی سازشوں کا نوٹس لیاجائے اور رینجر ز کی جانب سے ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان اور ہمدردوں کوہراساں کرنے کے غیرجمہوری عمل کو فی الفور بند کرایا جائے ۔
|
|
|
Post your comments regarding: MQM activists have been harassed by Rangers
|
|
Todays 10 Latest National News
|
|
قومی خبریں
|
|
|
15:15
|
آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی
|
|
|
15:04
|
سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ
|
|
|
14:34
|
وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی
|
|
|
14:28
|
لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ
|
|
|
14:15
|
مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا
|
|
|
14:09
|
اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم
|
|
|
14:01
|
شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا
|
|
|
13:45
|
حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی
|
|
|
13:37
|
چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی
|
|
|
13:33
|
ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
|
|
Enews.pk