|
Updated: April 26, 2024 |
Published: 2012-12-07 |
(eNews.pk) -
KARACHI: The police conducted raids in Quaidabad area of the metropolis, arresting two suspected murderers Khandaan group associated with '22 '.
Talking to Geo news, the police officer said the defendants were involved in more than 100 cases of murder, extortion and dacoity. The weapons are also recovered from the possession of the suspects, the official said.
He said the defendants are identified as Shehzad alias Nanga and Muhammad Wajid and both have the backing of political parties.
The official said both criminals were also involved in supplying weapons to the political parties and dozens of cases were reported as against them in Sharafi Goth, Quaidabad, Landhi and other neighboring stations.
Meanwhile, the Rangers also conducted raids on several houses in the area Khokhrapar city, arresting several suspects involved in gang wars and others affiliated with the team banned.
|
|
کراچی … کراچی کے علاقے کھوکھراپارمیں رینجرز نے کارروائی کرکے کئی مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیاہے جبکہ قائد آباد میں پولیس نے کارروائی کرکے 22 خاندان نامی ڈکیت گروپ سے وابستہ 2 اہم ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان مبینہ طورپر 100 سے زائد قتل، بھتہ وصولی، ڈکیتی اور فیکٹریوں میں لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملیر کے علاقے کھوکھرا پار میں رینجرز نے نصف شب کو مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔ اس دوران بعض گھروں کی تلاشی لی گئی اور کئی افرادکوحراست میں لے لیا گیا۔ حراست میں لئے گئے افراد کا تعلق کالعدم تنظیم اور گینگ وار سے ظاہر کیا گیا ہے۔ کارروائی کے دوران علاقے کا محاصرہ کرکے رہائشیوں کی آمد و روفت کو بھی بند کردیا گیا تھا اور پکڑے گئے افراد کوپوچھ گچھ کیلئے رینجرز اہلکار اپنے ساتھ لے گئے۔ پولیس کے مطابق قائد آباد کے علاقے گلشن بونیر میں ٹارگٹڈ چھاپہ مار کارروائی کے دوران 2 اہم ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس حکام نے جیو نیوز سے گفتگو میں دعویٰ کیا کہ ملزمان 100 سے زائد قتل،بھتہ وصولی،بینکوں سے نکلنے والے افراد کو لوٹنے،فیکٹریوں کے سامان سے لدے ٹرکوں کو لوٹ کر فیکٹری مالکان سے رقم وصول کرنے میں بھی ملوث ہیں، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی ملا ہے، جن کی شناخت شہزاد عرف نانگا اور محمد واجد کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار دونوں ملزمان کو سیاسی جماعتوں کی پشت پناہی بھی حاصل ہے اوروہ سیاسی جماعتوں کو ماضی میں اسلحہ بھی سپلائی کرتے رہے ہیں جبکہ دونوں ملزمان پہلے بھی گرفتار کیے جاچکے ہیں، ملزمان کے خلاف تھانہ شرافی گوٹھ،تھانہ قائد آباد،تھانہ لانڈھی اور متصل تھانوں میں درجنوں کیسز درج ہیں۔
|
|
|
Post your comments regarding: Karachi Police & Rangers operation, 2 arrested
|
|
Todays 10 Latest National News
|
|
قومی خبریں
|
|
|
15:15
|
آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی
|
|
|
15:04
|
سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ
|
|
|
14:34
|
وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی
|
|
|
14:28
|
لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ
|
|
|
14:15
|
مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا
|
|
|
14:09
|
اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم
|
|
|
14:01
|
شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا
|
|
|
13:45
|
حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی
|
|
|
13:37
|
چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی
|
|
|
13:33
|
ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
|
|
Enews.pk