Islamabad High Court orders Musharraf’s arrest

Updated: April 26, 2024 Published: 2013-04-18


(eNews.pk) - ISLAMABAD: The Islamabad High Court ordered the arrest of former President of Pakistan, General (retd) Pervez Musharraf.




Pervez Musharraf appeared before the High Court in Islamabad on Thursday to seek a bail extension confinement in the case of the judges, but his request was rejected. During the proceedings of the case, Justice Shaukhat Aziz Siddiqui noted that Musharraf has been accused of destroying the judicial system. The court ordered that the terrorism charges to be added in the case.
Pervez Musharraf has left the court immediately and drove his farm in Chak Shahzad escorted by his security personnel. The police are guarding the main gate of the farm of Pervez Musharraf and blocked access to the road.
The lawyers of the former president arrived at the Supreme Court to submit a pre-arrest bail appeal.









پرویز مشرف کیخلاف دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کا عدالتی حکم


اسلام آباد…ججز نظر بندی کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کردی اور ان کی گرفتاری کے حکم جاری کردیئے ، جبکہ پرویز مشرف کمرہ عدالت سے فرار ہوگئے ، عدالت نے حکم دیا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات کا اضافہ کیا جائے ۔ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف ضمانت میں توسیع کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے تھے ، لیکن آج عدالت نے ان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے گرفتاری کا حکم جاری کردیا،کمرہ عدالت میں پرویز مشرف کو گرفتار تو نہ کیا جاسکا البتہ وہ اپنی سخت سیکیورٹی کے حصار میں باآسانی فرار ہوگئے ، ان کے چلے جانے پر عدالت کے باہر وکلا نے شدید نعرے بازی بھی کی۔اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ میں دوران سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ پرویز مشرف پر عدالتی نظام تباہ کرنے کا الزام ہے ، عوام میں عدم تحفظ تھا کہ اگر اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو نظر بند کیا جا سکتا ہے تو ان کی کیا حیثیت ہے، پرویز مشرف بطور ملزم تفتیش میں تعاون کرنے کے پابند تھے، جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے استفسار کیا کہ کیا پرویز مشرف تفتیش میں تعاون کے لیے تھانے گئے اس پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ پرویز مشرف ان کے پاس نہیں آئے ، بلکہ انہیں بتایا گیا کہ عدالت میں ہی دستاویزات پیش کریں گے ،جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ یہ عدالتی فیصلہ موجود ہے کہ صرف غلط اقدام کو کالعدم قرار دینا کافی نہیں، غلط کام کے ذمہ دار کو بھی منطقی انجام تک پہنچانا ضروری ہے، اب آپ افسانوی دنیا سے حقیقت میں آ گئے ہیں جوبڑی تلخ ہے پرویز مشرف کے وکیل نے عدالت میں بیان دیا کہ کبھی ججز کو نظر بند رکھنے کے احکامات جاری نہیں کیئے ، گھروں کے باہر باڑ لگانا ججز کی سیکورٹی کے اقدامات تھے، اس پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ یاد کریں کہ میں اور آپ 9 مارچ کو اکھٹے تھے، آپ نے کہا تھا کہ ''اے کی کم پا دتا اے جنرل صاحب نے''۔
Post your comments regarding:
Islamabad High Court orders Musharraf’s arrest
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest National News قومی خبریں

AKU has launched an app to check your coronavirus symptoms

15:15 آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی

Sindh reports 92 more coronavirus cases

15:04 سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ

Interior Ministry extended the visas to all foreigners

14:34 وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی

Job saving is the responsibility of Govt IHC

14:28 لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ

Centre abandoned the provinces decision to expand lockdown

14:15 مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا

Corona will rise by the end of April PM Khan

14:09 اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم

Shehbaz Sharif demands PM Imrans resignation

14:01 شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا

Payments under Ehsaas Emergency Cash Programme began

13:45 حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی

CJP hopes Govt work hard to make progress against corona

13:37 چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی

ECC approves Rs50 billion relief package for Utility Stores

13:33 ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3