In Raiwind there is the terrorist attack

Updated: April 26, 2024 Published: 2014-07-17


(eNews.pk) - In Raiwind near PM's home security companies and advance action foiled terrorist ambitions. The terrorists killed and captured heavy weapons and ammunition at a house tick collection and were confronted by a ten-hour security. Provincial minister said that Prime Minister House was the target of terrorists. After more than ten hours a terrorist was killed and another arrested. According to intelligence sources, there are number of terrorists and after Judging from terrorists with weapons that they were preparing for a major operation.













رائے ونڈ میں وزیراعظم ہاؤس پر حملے کی سازش ناکام


رائے ونڈ میں وزیراعظم کے گھر کے قریب سیکیورٹی اداروں نے پیشگی کارروائی کرکے دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنادیے ۔ ہلاک اور گرفتار ہونے والے دہشت گردوں نے ایک گھر میں بھاری ہتھیار اور بارود جمع کررکھا تھا اور دس گھنٹے تک سیکیورٹی اہل کاروں سے مقابلہ کرتے رہے ۔صوبائی وزیرکا کہناہے کہ دہشت گردوں کا ہدف وزیراعظم ہاؤس تھا۔ وزیراعظم کے جاتی عمرہ میں گھر سے تین کلومیٹر دورآرائیاں پنڈ کے علاقے میں دہشت گرد وں نےایک گھر میں بھاری ہتھیار جمع کیے ۔حملے کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی،مگر فورسز نے پیشگی کارروائی کرکے دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملادیے ۔ دس گھنٹوں تک مقابلے کے بعد ایک دہشت گرد کو ہلاک اور دوسرے کو گرفتار کرلیا گیا۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کی تعداد دو ہے ۔ دہشت گردوں سے ملنے والے ہتھیاروں سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ بڑی کارروائی کی تیاری کررہے تھے ۔ رات دو بجے ایلیٹ فورس ، رینجرز اور خفیہ ادروں نےدہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپا مارا تو انہیں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ مزاحمت کا یہ سلسلہ صبح تک جاری رہا جس میں دہشت گردو ں نے گرینیڈ اور راکٹوں کا بھی استعمال کیا۔فائرنگ کے تبادلے میں ایک ایلیٹ اہل کار شہید اور ایک زخمی ہوا۔دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں اسنائپرشوٹرز نے بھی حصہ لیا۔ صوبائی وزیرشجاع خانزادہ کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تقریباً ڈیڑھ ماہ سے اس گھر میں مقیم تھے ۔دہشت گردوں نے یہ گھر ہدایت اللہ نامی شخص سے کرائے پر لیا تھا جسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔
Post your comments regarding:
In Raiwind there is the terrorist attack
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest National News قومی خبریں

AKU has launched an app to check your coronavirus symptoms

15:15 آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی

Sindh reports 92 more coronavirus cases

15:04 سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ

Interior Ministry extended the visas to all foreigners

14:34 وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی

Job saving is the responsibility of Govt IHC

14:28 لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ

Centre abandoned the provinces decision to expand lockdown

14:15 مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا

Corona will rise by the end of April PM Khan

14:09 اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم

Shehbaz Sharif demands PM Imrans resignation

14:01 شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا

Payments under Ehsaas Emergency Cash Programme began

13:45 حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی

CJP hopes Govt work hard to make progress against corona

13:37 چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی

ECC approves Rs50 billion relief package for Utility Stores

13:33 ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3