Hamza Ali Abbasi Prays for Fulfillment of Singer Atif Aslam’s Wish to Give Azaan in Kaaba

0
952
Atif Aslam & Hamza Ali Abbasi
Atif Aslam & Hamza Ali Abbasi

حمزہ علی عباسی، گلوکار عاطف اسلم کی خانہ کعبہ میں اذان دینے کی خواہش پوری ہونے کے لیے دُعاگو

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کی خانہ کعبہ میں اذان دینے کی خواہش پوری ہونے کے لیے دُعا کی ہے، حال ہی میں عاطف اسلم نے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں میزبان حامد میر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ خانہ کعبہ میں اذان دینے کی خواہش رکھتے ہیں۔

گلوکار کی اِس خواہش کے لیے دُعا کرتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کیا ہے، ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں حمزہ علی عباسی نے کہا کہ ’میرے بھائی خانہ کعبہ میں اذان دینے کی تمہاری خواہش کو اللّہ تعالیٰ ضرور پورا کرے آمین۔‘

ایک سوال کے جواب میں عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ وہ گلوکاری کو خیرباد نہیں کہہ رہے بلکہ وہ دین اور دنیا کو ایک ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں عاطف اسلم نے اپنی سحر انگیز آواز میں اللّہ تعالیٰ کے 99 نام ’اسماءالحسنیٰ‘ پڑھ کر تمام مسلمانوں کے دِل جیت لیے تھے۔

Leading actor of Pakistani film and TV industry Hamza Ali Abbasi has prayed for the fulfillment of the wish of world famous singer Atif Aslam to give azan in the Kaaba. Recently, Atif Aslam hosted Hamid Mir in the program ‘Capital Talk’. He said that he wanted to give the call to prayer in the Kaaba.

Praying for the singer’s wish, Hamza Ali Abbasi posted his message on the micro-blogging site Twitter. In his message released on Twitter, Hamza Ali Abbasi said, “My brother, may Allah grant your wish to call to prayer in the Kaaba.” May Allah fulfill it. Amen. ‘

In response to a question, Atif Aslam said that he was not saying goodbye to singing but he was trying to bring religion and the world together.

It should be noted that in the month of Ramadan, Atif Aslam had won the hearts of all Muslims by reciting 99 names of Allah Almighty in his mesmerizing voice.