Home Entertainment Hadiqa Kiani Pays Tribute to Ertugrul Ghazi

Hadiqa Kiani Pays Tribute to Ertugrul Ghazi

حدیقہ کیانی کا ارطغرل غازی کو خراج تحسین

پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے ترک سیریز ‘ارطغرل غازی’ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

حدیقہ کیانی نے ترک زبان میں اسلامی فتوحات پر مبنی ترکی سیریز ‘ارطغرل غازی’ کا گانا گا کر نہ صرف پاکستانی عوام کو خوش کیا بلکہ ترک عوام کے دل بھی جیت لئے ہیں۔

تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ، حدیقہ کیانی نے ایک لمبے کیپشن کے ساتھ ، اپنی خوبصورت آواز میں گنگنائے گئے ‘ارطغرل غازی’ کے ٹائٹل سانگ کی ایک ویڈیو پوسٹ کی۔

حدیقہ کیانی نے لکھا: “پاکستان اور ترکی کے لیے میری محبت کسی دوسرے ملک سے بہت مختلف ہے کیونکہ میرے آباؤ اجداد ترکی کے شہر ازمیر سے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ میں بچپن سے ہی ترکی سے وابستہ رہی ہوں۔ ترکی میں منعقدہ بچوں کے بین الاقوامی میلے میں ہمیشہ پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

انہوں نے لکھا ، “جب میں 2005 میں واپس ترکی گئی تھی تو ، میں ’اتاترک کلچرل سینٹر اینڈ اوپیرا ہاؤس‘ میں ایک بار پھر پاکستان کی نمائندگی کی تھی ، اور خاص بات یہ تھی کہ میں نے ترکی کا ایک مشہور گانا گایا تھا۔” اور اپنی گلوکاری کے ذریعے میں نے اس ملک کے عوام سے پاکستانی عوام کی محبت کا اظہار کیا تھا جو ہر اچھے برے وقت میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا ، “اب ، 2020 میں پاکستان میں ترکی کی سیریز ‘ارطغرل غازی’ کی کامیابی کے بعد ، میں ایک بار پھر ترکی سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کا ارادہ کیا اور اس سلسلے میں میں نے ترک زبان میں ‘ارطغرل غازی’ کا ٹائٹل سانگ گایا ہے۔

حدیقہ کیانی نے لکھا: “میں نے اپنی گلوکاری کے ذریعے ترکی کے عوام کو خراج تحسین پیش کیا ہے تاکہ پاکستان اور ترکی کے مابین ثقافت ، فن اور محبت کے ذریعے دوستی پروان چڑھتی رہے”۔

آخر میں اس نے لکھا ، “مجھے امید ہے کہ آپ کو میری آواز میں یہ گانا پسند آئے گا”۔

دو منٹ 58 سیکنڈ کے حدیقہ کیانی کے اس گانے کو صرف چند گھنٹوں میں 17،000 سے زیادہ افراد نے سنا ہے اور ترکی سمیت پاکستانی عوام اس گانے کو بہت پسند کررہے ہیں۔

Leading singer of Pakistan music industry Hadiqa Kiani has paid homage to the Turkish series ‘Ertugrul Ghazi’.

Hadiqa Kiani not only made the people of Pakistan happy but also won the hearts of the Turkish people by singing the Turkish series ‘Ertugrul Ghazi’ based on Islamic conquests in Turkish.

On the photo and video sharing app Instagram, Hadiqa Kiani posted a video of the title song of ‘Ertugrul Ghazi’, sung in her beautiful voice, with a long caption.

Hadiqa Kiani wrote: “My love for Pakistan and Turkey is very different from any other country because my ancestors are from the Turkish city of Izmir and that is why I have been associated with Turkey since childhood. Pakistan has always been represented in international fairs.

“When I returned to Turkey in 2005, I once again represented Pakistan at the Ataturk Cultural Center and Opera House, and most importantly, I sang a famous Turkish song Sen Aglama,” she wrote. ” And through my singing, I expressed the love of the people of Pakistan to the people of this country who stand by Pakistan in every good and bad time.

She said, “Now, after the success of the Turkish series ‘Ertugrul Ghazi’ in Pakistan in 2020, I intend to express my love for Turkey once again and in this regard I have written ‘Ertugrul Ghazi’ in Turkish.” The title song is sung.

Hadiqa Kiani wrote: “I have paid tribute to the people of Turkey through my singing so that the friendship between Pakistan and Turkey continues to grow through culture, art and love.”

Finally she wrote, “I hope you like this song in my voice.”

Hadiqa Kiani song of two minutes and 58 seconds has been heard by more than 17,000 people in just a few hours and the Pakistani people, including Turkey, are very fond of this song.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Sindh starts the intercity transport again with higher fares

اعلی کرایوں کے ساتھ سندھ میں انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کا دوبارہ آغاز صوبائی حکومت کی منظوری کے بعد...

Javed Ghani Appointed as FBR Chairman

جاوید غنی کو ایف بی آر کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے چیئر پرسن ایف بی آر...

PTI protests against K-Electric’s load shedding

تحریک انصاف کے الیکٹرک کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرے گی پی ٹی آئی کے اراکین سندھ...

Take Precautions, Listen To Your Doctors And Stay Healthy: Asad Umar

احتیاطی تدابیر اختیار کریں ، اپنے ڈاکٹروں کی بات سنیں اور صحتمند رہیں: اسد عمر میڈیا عہدیداروں...

Recent Comments