لاہور میں فیکٹری میں آگ لگنے سے چار افراد زخمی
منگل کی رات لاہور کے علاقے راج گڑھ میں واقع ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے چار افراد زخمی ہوگئے۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 6 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کے لئے آپریشن شروع کردیا۔ ساڑھے پانچ گھنٹے کی سخت محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ابھی تک آگ لگنے کی وجوہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔
At least four people were injured when a fire broke out in a factory in Rajgarh, Lahore on Tuesday evening.
Six Rescue 1122 vehicles reached the site after being informed and went into operation to extinguish the fire. The fire was brought under control after a hectic effort of five and a half hours.
According to rescue sources, the cause of the fire is not yet known. Rescue teams transferred the injured to the hospital.