EC bans Additional Secretary talking to media

Updated: April 26, 2024 Published: 2013-04-10


(eNews.pk) - Islamabad: Election Commission bans Additional Secretary Afzal Khan talking to media.













الیکشن کمیشن کے ایڈیشنل سیکریٹری افضل خان کی میڈیا سے گفتگو پر پابندی


اسلام آباد....الیکشن کمیشن کے ایڈیشنل سیکریٹری افضل خان میڈیا سے گفتگو میں سوالات پر برہم ہوگئے۔ چیف الیکشن کمشنر نے ان کے میڈیا سے گفتگو کرنے پر پابندی لگادی ہے۔نگراں وزیر داخلہ ملک حبیب جب میڈیا سے گفتگو کررہے تھے تو ایک موقع پر ایڈیشنل سیکریٹری افضل خان آگے آئے اور انہیں ہاتھ سے روکتے ہوئے خود بولنے لگے ، ان کے بیان پرجیو نیوز کے نمائندے نے ان سے پوچھ لیا کہ آپ جو بات کررہے ہیں کیا وہ آپ کے دائرہ اختیار میں ہے ؟ اس پر ایڈیشنل سیکریٹری بھڑک گئے ، اور ان کے بھڑکیلے جواب پر میڈیا کے نمائندے بھڑک گئے ، اور دھمکیاں دینے پر بھی اترآئے ،اس دوران وزیر داخلہ بیچ بچاو¿ کی کوشش کرتے رہے ، میڈیا کے نمائندوں کو بھی ہاتھ کے اشارے سے خاموش کرنے کی کوشش میں لگے رہے اور ایڈیشنل سیکریٹری کو بھی ہاتھ سے روک کر پیچھے کرتے رہے لیکن یہ شور شرابہ تھمنے کانام ہی نہیں لے رہا تھا۔پھر وزیر داخلہ سے صحافیوں کو بحث میں الجھا دیکھ کر ایڈیشنل سیکریٹری خاموشی سے وہاں سے چلے گئے ۔اس معاملے پر جیو نیوز کے نے بتایا کہ جب دائرہ اختیار کا سوال ایڈیشنل سیکریٹری سے انہوں نے کیا ، تو جواب میں ایڈیشنل سیکریٹری کی طرف سے انہیں دھمکیاں بھی ملیں ۔افضل خان جو خود بھی صحافت سے وابستہ رہے ہیں اور صحافتی کیریئر میں اپنا تعارف افضل قذافی کے نام سے کراتے تھے ، اب الیکشن کمیشن میں اہم عہدے پر تعینات ہیں اور اب وہ اپنا تعارف افضل خان کے نام سے کراتے ہیں۔الیکشن کمیشن کے ایڈیشنل سیکریٹری افضل خان کے میڈیا سے گفتگو میں برہم ہونے پر چیف الیکشن کمشنر نے ان کے میڈیا سے گفتگو کرنے پر پابندی لگادی ہے۔
Post your comments regarding:
EC bans Additional Secretary talking to media
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest National News قومی خبریں

AKU has launched an app to check your coronavirus symptoms

15:15 آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی

Sindh reports 92 more coronavirus cases

15:04 سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ

Interior Ministry extended the visas to all foreigners

14:34 وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی

Job saving is the responsibility of Govt IHC

14:28 لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ

Centre abandoned the provinces decision to expand lockdown

14:15 مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا

Corona will rise by the end of April PM Khan

14:09 اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم

Shehbaz Sharif demands PM Imrans resignation

14:01 شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا

Payments under Ehsaas Emergency Cash Programme began

13:45 حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی

CJP hopes Govt work hard to make progress against corona

13:37 چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی

ECC approves Rs50 billion relief package for Utility Stores

13:33 ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3