Corona killed PTI MP Shaheen Raza

0
608
Corona killed PTI MP Shaheen Raza
Corona killed PTI MP Shaheen Raza

Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) member Punjab Assembly Shaheen Raza Korona has died as a victim, Deputy Commissioner Gujranwala Sohail Ashraf has confirmed. Deputy Commissioner Gujranwala Sohail Ashraf said that Shaheen Raza became unwell 4 days ago. As her condition deteriorated, she was shifted to DHQ for treatment where she was on ventilator, after which she was shifted to Lahore where she succumbed to her injuries.

On the other hand, Punjab Health Department officials said that the body of the deceased would be shifted to Gujranwala after necessary action. It should be noted that Shaheen Raza was the only PTI member from Gujranwala district in the Punjab Assembly. Earlier, many important personalities including Speaker National Assembly Asad Qaiser have fallen victim to Corona but this is the first death record of an elected member of the Assembly in the country. Has happened

کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل اشرف نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہو گئیں۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل اشرف نے بتایا کہ شاہین رضا 4 روز قبل بیمار ہوگئی تھیں۔ جب ان کی حالت خراب ہوئی تو انہیں علاج کے لئے ڈی ایچ کیو منتقل کیا گیا جہاں وہ وینٹی لیٹر پر تھیں ، جس کے بعد انہیں لاہور منتقل کردیا گیا جہاں وہ انتقال کر گئیں۔

دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ متوفی کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد گوجرانوالہ منتقل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ شاہین رضا پنجاب اسمبلی میں ضلع گوجرانوالہ سے پی ٹی آئی کی واحد رکن تھیں۔ اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت متعدد اہم شخصیات کورونا کا شکار ہو چکی ہیں لیکن ملک میں کسی منتخب ممبر اسمبلی کی موت کا یہ پہلا ریکارڈ ہے۔