CM Sindh: The first priority of law and order

Updated: April 26, 2024 Published: 2013-06-01


(eNews.pk) - Sindh Chief Minister Syed Qaim Ali Shah has said that the first priority of law and order in the city, which will target killings in the area since the area SHO SP will be responsible for that.













شہر میں امن وامان پہلی ترجیح ہے: وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ


کراچی… وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ شہر میں امن وامان پہلی ترجیح ہے، جس علاقے میں ٹارگٹ کلنگ ہوگی اس علاقے کا ایس پی سے لے کر ایس ایچ او تک ذمہ دار ہوگا، سرکاری اسپتالوں اور تھانوں کا اچانک دورے کرتے رہیں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے رات گئے اچانک صوبائی وزیر شرجیل میمن کے ہمراہ سول اسپتال اور میٹھادر تھانے کا اچانک دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے ایمرجنسی وارڈ میں موجود مریضوں کی عیادت کی اورسول اسپتال میں سہولیات کاجائزہ لیا۔ اسپتال کے باہر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ امن و امن پہلی ترجیح ہے، جن علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ ہوگی وہاں کا ایس ایچ او اور ایس پی ذمہ دار ہوگا۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ان کی کوشش رہی کہ مفاہمت کا عمل جاری رہے، مذاکرات کے لیے انکے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔ انھوں نے بتایا کہ وہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی دعوت پر لیاری گئے تھے اور کارکن جہاں بلائیں گے وہاں جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سول اسپتال کے تھانہ میٹھادر پہنچے اور وہاں پر ایس ایچ او کو ڈیوٹی پر موجود نہ پا کر اسے معطل کردیا۔ سید قائم علی شاہ کا کہناتھا کہ وہ صوبے کے اسپتالوں اور تھانوں کا اچانک دورہ کرتے رہیں گے۔
Post your comments regarding:
CM Sindh: The first priority of law and order
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest National News قومی خبریں

AKU has launched an app to check your coronavirus symptoms

15:15 آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی

Sindh reports 92 more coronavirus cases

15:04 سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ

Interior Ministry extended the visas to all foreigners

14:34 وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی

Job saving is the responsibility of Govt IHC

14:28 لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ

Centre abandoned the provinces decision to expand lockdown

14:15 مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا

Corona will rise by the end of April PM Khan

14:09 اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم

Shehbaz Sharif demands PM Imrans resignation

14:01 شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا

Payments under Ehsaas Emergency Cash Programme began

13:45 حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی

CJP hopes Govt work hard to make progress against corona

13:37 چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی

ECC approves Rs50 billion relief package for Utility Stores

13:33 ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3