Baldia Town 10 persons detained for investigation

Updated: April 26, 2024 Published: 2012-09-15


(eNews.pk) - Karachi: Baldia Town police investigation was on fire in the event of more than ten people are arrested, Geo news reported.




Police raids and unfortunate tests conducted for more than ten workers, including clothing factory security guard was arrested.
SSP West Aamir Farooqui told Geo news that police ordered them to close the factory doors are investigated.
Meanwhile, Baldia Town wear factory tragedy CCTV video has been released which shows that the fire started on the first floor.
The fire at the factory, according to CCTV video PM 6:56 PM start cutting section and later began to workers.
The factory was not yet out of the CCTV video is decoded.









کراچی: سانحہ بلدیہ ٹاوٴن کی تحقیقات کیلئے 10 افراد گرفتار


کراچی … سانحہ بلدیہ کی تحقیقات کے سلسلے میں پولیس نے 10 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے، تفتیشی حکام نے آگ لگنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کردی ہے جبکہ اب بھی 82 ناقابل شناخت لاشیں ایدھی سرد خانے میں موجود ہیں جن کی شناخت کیلئے ڈی این اے کے نمونے جمع کئے جارہے ہیں۔ بلدیہ ٹاوٴن میں آگ لگنے کا مقدمہ فیکٹری مالک عبدالعزیز اس کے بیٹے ارشد بھائیلہ اور شاہد بھائیلہ ، فیکٹری کے شیئر ہولڈرز اور سرکاری محکمے لیبر ، سول ڈیفنس، سائٹ لمیٹڈ، سوشل سیکیورٹی، الیکٹرک، ماحولیات اور کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے خلاف درج کرلیا گیا ہے، مقدمے میں قتل، قتل بالسبب، زخمی کرنے اور آگ لگانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پولیس نے مختلف چھاپہ مار کارروائیوں میں نجی سیکیورٹی گارڈز سمیت 10سے زائد فیکٹری ملازمین کو حراست میں لے لیا ہے، اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ایس ایس پی ویسٹ عامر فاروقی نے جیو نیوز کو بتایا کہ ان افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے کہ فیکٹری کے دروازے کس نے یا کس کے حکم پربند کئے گئے۔ تحقیقات کیلئے ایف آئی اے اور پولیس کی مختلف ٹیمیں بھی بنائی گئی ہیں جنہوں نے فیکٹری سے ملنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کردی جس کے مطابق آگ شام 6بج کر 56 منٹ پر لگی، آگ لگنے سے پہلے فیکٹری میں معمول کے مطابق کام جاری تھا تاہم پہلی منزل پر آگ کا دھواں دیکھنے کے بعد افراتفری پھیل گئی۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق مختلف اسپتالوں میں موجود انسانی اعضاء کو ملاکر مزید ایک لاش تصور کی گئی ہے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 260ہوگئی ہے، 178لاشوں کی شناخت ہوچکی ہے تاہم اب بھی 82 لاشیں ایسی ہیں جو ایدھی سرد خانے میں لواحقین کی منتظر ہیں۔ اس سلسلے میں جناح، سول اور عباسی شہید اسپتال میں ڈی این اے سیمپلز لئے جانے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 71 سیمپلز اکھٹا کر لئے گئے ہیں۔
Post your comments regarding:
Baldia Town 10 persons detained for investigation
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest National News قومی خبریں

AKU has launched an app to check your coronavirus symptoms

15:15 آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی

Sindh reports 92 more coronavirus cases

15:04 سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ

Interior Ministry extended the visas to all foreigners

14:34 وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی

Job saving is the responsibility of Govt IHC

14:28 لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ

Centre abandoned the provinces decision to expand lockdown

14:15 مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا

Corona will rise by the end of April PM Khan

14:09 اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم

Shehbaz Sharif demands PM Imrans resignation

14:01 شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا

Payments under Ehsaas Emergency Cash Programme began

13:45 حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی

CJP hopes Govt work hard to make progress against corona

13:37 چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی

ECC approves Rs50 billion relief package for Utility Stores

13:33 ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3