3rd ODI ties between Pak & WI

Updated: April 29, 2024 Published: 2013-07-20


(eNews.pk) - St. Lusya : Pakistan Vs West Indies 3rd ODI match has been tied. The series is till level by 1-1 between Pakistan and West Indies. Pakistani Captain Misbah-Ul-Haq said that our bowling line was satisfactory if the target was 360 runs we will win the match easily.













پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ایک روزہ میچ ٹائی ہوگیا


سینٹ لوشیا… پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جانے والا تیسرا ایک روزہ میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹائی ہوگیا۔ پاکستان کی جانب سے محمد جنید نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ویسٹ انڈیز کی جانب سے سمنز نے 75 رنز کی اننگ کھیلی، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 5 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ بالروں کی کارکردگی بہترین رہی، اگر ہدف 260 تک ہوتا تو ہم میچ جیت سکتے تھے، میچ ٹائی ہونے پرمایوسی ہوئی۔ پاکستان نے تیسرے ایک روزہ میچ میں جیت کے لیے ویسٹ انڈیز کو 230رنز کا ہدف دیا ۔قومی ٹیم نے اپنے مقرہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 229رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کپتان وائن براوونے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ،جس پر گرین شرٹس نے شروع میں دو وکٹیں جلدی کھونے کے بعد سنبھل کر بیٹنگ کی اور کپتان مصباح الحق کے شاندار 75رنز کی باری کے باعث مجموعے کو خاطر خواہ مقام پر پہنچایا۔عمراکمل 40ناٹ آوٴٹ نے بہت اچھی باری تراشی اور صرف 31گیندوں پر یہ رنز بنائے۔انکے علاوہ حارث سہیل 26، ناصر جمشید 20اور وہاب ریاض 19دیگر قابل ذکر بیٹسمین ہیں۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہولڈراور وائن براوو نے دو دو جبکہ روش اور سامی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Post your comments regarding:
3rd ODI ties between Pak & WI
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest Sports News کھیلوں کی خبریں

Real Madrid wage cut for players & staff due to Coronavirus

13:10 کورونا وائرس کی وجہ سے رئیل میڈرڈ کے کھلاڑیوں اور عملے کےتنخواہوں میں کٹوتی

Let’s retire together Shoaib Malik trolls Ramiz Raja

10:59 آئیے ایک ساتھ ریٹائر ہوں شعیب ملک نے رمیز راجہ کو مزاحیہ انداز میں ٹرول کیا

National cricketers will now take online fitness test

14:21 قومی کرکٹرز آن لائن فٹنس ٹیسٹ بھی دیں گے

World table tennis championships postponed due to corona

10:05 ورلڈ ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ کورونا کی وجہ سے ملتوی ہوگئی

MotoGP events in Spain Italy postponed

10:01 اٹلی کاتالونیا میں موٹو جی پی پروگراموں کو ملتوی کردیا گیا

UEFA postpone all international matches scheduled for June

13:17 یو ای ایف اے نے تمام بین الاقوامی میچوں کو جون تک ملتوی کردیا

Inzamam ul Haq opened the conspiracy files against him

12:21 انضمام الحق نے اپنے خلاف 2005 میں ہوئی سازش پر بول پاڑے

Yousaf criticize Hafeez & Maliks selection ahead of T20 Cup

11:30 یوسف نے ٹی ۲۰ ورلڈ کپ میں حفیظ ملک انتخاب پر سوال اٹھا دیا

Football will be totally different after corona pandemic

08:59 کورونا وبائی بیماری کے بعد فٹ بال بالکل مختلف ہوگا

Shane Warne selects Wasim Akram as Pakistans Best XI Captain

13:10 شین وارن نے وسیم اکرم کو پاکستان کی بہترین الیون کپتان منتخب کرلیا
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3