|
Updated: June 17, 2024 |
Published: 2013-04-27 |
(eNews.pk) -
Islamabad: Pakistan's former military ruler Pervez Musharraf during his performances court faces the threat of a terrorist attack, Geo news also has a copy of a document, it said.
Ministry of the Interior, the former dictator faces threats from various militant outfits, underlining the law Ministry has sent a letter.
Musharraf has been declared a sub-jail ministry also an explosive-laden vehicle near the farmhouse of the letter cited in the recovery.
The law enforcement agencies with the security of the elections round the corner when busing the presence of former President Musharaf's residence and posed a serious threat to the courts, he said.
Musharraf movement of their plots in practice, the Interior Ministry said that terrorism is a golden opportunity.
It was a terrorist attack, given the circumstances of the ministry of law most likely to arrest his movements suggested that the courts should have proposed suggestions.
The Ministry is also a former president of the threats to the security warning issued on April 10.
|
|
اسلام آباد…وزارت داخلہ نے وزارت قانون کو خط لکھا ہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی عدالتوں میں پیشی کے دوران دہشت گرد حملے کا خطرہ ہے،مشرف کی نقل و حرکت محدود کرنے کے حوالے سے عدلیہ کو تجاویز فراہم کی جائیں۔ وزارت قانون نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھ کر ایڈوائس مانگ لی۔ جیو نیوز کی حاصل کردہ دستاویزات کے مطابق وزارت داخلہ نے وزارت قانون کو خط لکھا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کی جان کو مختلف جہادی اور دہشت گرد گروپوں سے شدید خطرہ ہے،ان کی رہائش گاہ کے قریب سے بارودی مواد سے بھری گاڑی بھی پکڑی جا چکی ہے جس کے ذریعے دہشت گرد پرویز مشرف پر حملہ کرنا چاہتے تھے۔ وزارت داخلہ کے خط میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف کی موجودگی سے ان کی رہائش گاہ اور عدالتوں کے قریب لوگوں کی جانوں کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں،پرویز مشرف کی عدالتوں میں پیشی دہشت گردوں کو حملے کا سنہری موقع فراہم کرتی ہے،جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے الیکشن کی سیکیورٹی فراہم کرنے میں مصروف ہیں،ان حالات میں پرویز مشرف پر کسی حملے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا، موجودہ حالات میں پرویز مشرف کی نقل و حرکت پر ہر ممکن پابندی کی ضرورت ہے، اس لیے وزارت قانون پرویز مشرف کی نقل و حرکت محدود کرنے کے حوالے سے عدلیہ کو تجاویز فراہم کرے، وزارت داخلہ پرویز مشرف کو لاحق خطرات پر 10 اپریل کو بھی سیکیورٹی الرٹ جاری کر چکا ہے۔ وزارت داخلہ کے اس خط پر وزارت قانون نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو ایک خط لکھ دیاجس میں پرویز مشرف کو سابق صدر لکھا گیا ہے، ملزم کا لفظ استعمال نہیں کیا۔ وزارت قانون کے رجسٹرار سپریم کورٹ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف کی زندگی کو لاحق خطرات پر ایڈوائس دی جائے۔
|
|
|
Post your comments regarding: Attack on Musharraf most likely, warns ministry
|
|
Todays 10 Latest National News
|
|
قومی خبریں
|
|
|
15:15
|
آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی
|
|
|
15:04
|
سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ
|
|
|
14:34
|
وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی
|
|
|
14:28
|
لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ
|
|
|
14:15
|
مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا
|
|
|
14:09
|
اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم
|
|
|
14:01
|
شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا
|
|
|
13:45
|
حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی
|
|
|
13:37
|
چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی
|
|
|
13:33
|
ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
|
|
Enews.pk