Who will next president of Pakistan

Updated: April 28, 2024 Published: 2013-07-29


(eNews.pk) - Islamabad : One day is remaining in 30th July, the question is that who will be the next president of Pakistan, maybe N league ‘s Mumnoon Hussain or maybe PTI’s Wajil-Ul-Deen.













کون بنے گا صدر؟ ن کے ممنون یا پی ٹی آئی کے وجیہہ، فیصلہ منگل کو ہوگا


اسلام آباد…30 جولائی میں صرف ایک روز رہ گیا،صدر کون بنے گا، ن کے ممنون حسین یا تحریک انصاف کے وجیہ الدین احمد، فیصلہ منگل کو ہوجائے گا۔ ن لیگ کے وفد نے اپنے امیدوار کی حمایت کے لیے آفتاب شیر پاوٴ اور مولانا فضل الرحمان کا دروازہ کھٹکھٹادیا،دوسری جانب پیپلز پارٹی نے سندھ اور خیبر پختون خوا اسمبلی کے بائی کاٹ کا بھی فیصلہ سنادیا۔ کون بنے گا صدر پاکستان،کس کو ملے گی پانچ سال تک صدارت کی کرسی،یہ فیصلہ ہونے میں اب صرف ایک دن باقی،پولنگ اسٹیشنز کا درجہ ملے گا پارلیمنٹ ہاوٴس اسلام آباد اور چاروں صوبائی ایوانوں کو، مد مقابل ہوں گے نون کے ممنون حسین اور تحریک انصاف کے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین احمد، شہر اقتدار اسلام آباد میں لیگی رہنما اپنے امیدوار کی حمایت کے لیے سیاسی رہنماوٴں کے در پر پہنچے، مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی تو مولانا نے حمایت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ آج ہونے والے پارٹی اجلاس پر چھوڑ دیا۔ قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پاوٴ سے بھی صدارتی انتخاب میں حمایت کی درخواست کی گئی،آفتاب شیر پاوٴ نے حمایت کو آج پارٹی رہنماوٴں سے ہونے والی مشاورت سے مشروط کردیا۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی ہم خیالوں کے ساتھ بائیکاٹ کے راستے پر چل پڑی ہے۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے30 جولائی کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ سنادیا،شرجیل میمن کہتے ہیں کہ وزیر اعظم نواز شریف کو ریموٹ کنٹرول آدمی چاہیے، ممنون حسین بھی رفیق تارڑ ثابت ہوں گے، پیپلزپارٹی کے بائیکاٹ کی وجہ سپریم کورٹ کا یکطرفہ فیصلہ اور غیر ذمہ دارانہ رویہ بنا، ن لیگ کے رہنما نہال ہاشمی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ممنون حسین کرپٹ صدر ثابت نہیں ہوں گے، ان کے صدر بننے سے ہر کرپٹ انسان خوف زدہ اور ہر محب وطن خوش ہے، خیبر پختون خوا اسمبلی میں بھی پیپلز پارٹی اور اے این پی بائیکاٹ پر متفق ہوگئے۔ ادھر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدارتی انتخاب کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام مکمل کرلیا ہے، الیکشن کمیشن نے انتخاب کے دوران ارکان پارلیمنٹ پر پولنگ بوتھ میں موبائل فون اور کیمرہ لے جانے پر بھی پابندی عائد کردی ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق یہ اقدامات صدارتی انتخاب میں خفیہ رائے دہی کو یقینی بنانے کے لئے کئے گئے ہیں۔
Post your comments regarding:
Who will next president of Pakistan
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest National News قومی خبریں

AKU has launched an app to check your coronavirus symptoms

15:15 آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی

Sindh reports 92 more coronavirus cases

15:04 سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ

Interior Ministry extended the visas to all foreigners

14:34 وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی

Job saving is the responsibility of Govt IHC

14:28 لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ

Centre abandoned the provinces decision to expand lockdown

14:15 مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا

Corona will rise by the end of April PM Khan

14:09 اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم

Shehbaz Sharif demands PM Imrans resignation

14:01 شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا

Payments under Ehsaas Emergency Cash Programme began

13:45 حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی

CJP hopes Govt work hard to make progress against corona

13:37 چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی

ECC approves Rs50 billion relief package for Utility Stores

13:33 ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3