Terrorist attacks on DI Khan central jail

Updated: April 29, 2024 Published: 2013-07-30


(eNews.pk) - DI Khan : TTP’s 150 terrorists has attacked on DI Khan central jail, including 5 policemen 9 person killed and 14 injured in this attacked.TTP has accepted the responsibility of attacked.













ڈی آئی خان سینٹرل جیل پر دہشتگردوں کا حملہ، 9افراد جاں بحق، 14زخمی


ڈی آئی خان… ڈیرہ اسماعیل خان کی سینٹرل جیل پر ٹی ٹی پی کے 150 دہشت گردوں نے بھاری اسلحہ سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 5پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد جاں بحق اور 14زخمی ہوگئے، حملے میں 4قیدی اور 5خودکش حملہ آور بھی ہلاک ہوئے۔ پولیس کے مطابق حملے کے دوران 3خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جبکہ 2 خودکش حملہ آورعلاقہ دین پورمیں سیکیورٹی فورسزکانشانہ بنے۔ پولیس کے مطابق جیل سے 2 خودکش حملہ آوروں کی لاشوں کے علاوہ 200 کلوگرام بارودی مواد برآمد ہوا ہے جسے ناکارہ بنایا جا رہا ہے، جبکہ جیل دفاترکے قر یب بھی بارودی موادموجودہے۔ سینٹرل جیل پر دہشت گرد حملے کے بعد ڈی آئی خان میں کرفیو نافذ کردیا گیا جبکہ وائرلیس سروس معطل کردی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ٹانک کے مطابق حملے کے بعد ضلع ٹانک میں بھی کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حملہ آور مختلف سمتوں سے گاڑیوں پرآئے اور حملہ آوروں کی ایک گاڑی اب بھی جیل میں موجودہے، تاہم حملے میں ہونے والے نقصان کاجائزہ لیاجارہاہے۔ سینٹرل جیل پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد فائرنگ کا تبالہ رک گیا ہے، سیکیورٹی فورسز اور ایمبولینسیں جیل میں داخل ہوگئی ہیں، دہشت گردوں کے حملے میں 60 دھماکے سنے گئے، جبکہ حملے میں 300قیدیوں کے فرار ہونے کا خدشہ ہے، حملے کے بعد فوج نے سینٹرل جیل کا محاصرہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان کی سینٹرل جیل صوبے کی تیسری بڑی جیل ہے جس میں 5000قیدی موجود ہیں جن میں سے 250 قیدیوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔ کالعدم تحریک طالبان نے سینٹرل جیل پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
Post your comments regarding:
Terrorist attacks on DI Khan central jail
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest National News قومی خبریں

AKU has launched an app to check your coronavirus symptoms

15:15 آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی

Sindh reports 92 more coronavirus cases

15:04 سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ

Interior Ministry extended the visas to all foreigners

14:34 وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی

Job saving is the responsibility of Govt IHC

14:28 لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ

Centre abandoned the provinces decision to expand lockdown

14:15 مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا

Corona will rise by the end of April PM Khan

14:09 اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم

Shehbaz Sharif demands PM Imrans resignation

14:01 شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا

Payments under Ehsaas Emergency Cash Programme began

13:45 حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی

CJP hopes Govt work hard to make progress against corona

13:37 چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی

ECC approves Rs50 billion relief package for Utility Stores

13:33 ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3