|
Updated: May 6, 2024 |
Published: 2012-06-21 |
(eNews.pk) -
ISLAMABAD: The Supreme Court (SC) has given seven days to Malik Riaz Hussain Bahria City to hire a lawyer and adjourned the hearing until June 28, Geo news.
A special three-member bench of the apex court comprising Justice Mian Shakirullah January, Tariq Parvez Judge Amir Hani Muslim and Justice held a hearing of the case "contempt proceeding against Malik Riaz Hussain, by order of Chief Justice of Pakistan. "
|
|
اسلام آباد… سپريم کورٹ ميں ملک رياض کے خلاف توہين عدالت کيس کي سماعت 28جون تک ملتوي کر دي گئي ہے اور ملک رياض کو وکيل کرنے کيلئے 7مزيد دن کي مہلت مل گئي ہے. آج سپريم کورٹ ميں جسٹس شاکر اللہ جان کي سربراہي ميں تين رکني بينچ نے ملک رياض کے خلاف توہين عدالت کيس کي سماعت کي. کيس کي ابتداء ميں ملک رياض نے عدالت کو بتايا کہ مجھے ابھي تک کوئي وکيل نہيں ملا کيونکہ کوئي وکيل ميري وکالت کرنے کو تيار ہي نہيں، جس وکيل سے رابطہ کيا اس نے انکار کرديا ہے.ملک رياض نے مزيد کہا کہ پہلے والے وکيل بھي ساتھ چھوڑ گئے،مناسب ہو تو مزيد 10دن کي مہلت دے ديں، وکيل نہ ملنے کا جھوٹ نہيں بول رہا. جسٹس شاکر اللہ جان نے ريمارکس ديئے کہ وکيل کا نہ ملنا آپ کا مسئلہ ہے، جو شوکاز نوٹس جاري کيا اس کا جواب دينا ہے. اس پر ملک رياض کا کہنا تھا کہ عدالتي حکم پر ميں نے زبان بندي کرلي ہے. جسٹس شاکراللہ جان نے ريمارکس ديئے کہ شو کاز نوٹس اس لئے ديا کہ آپ کا مو?قف سن سکيں، عدالتوں کا احترام بھي ہونا چاہيے، ابھي ہم توہين عدالت کا کيس سن رہے ہيں اور پہلے ہي 7دن کي مہلت دے چکے ہيں. ملک رياض نے عدالت سے استدعا کي کہ عدالت ميں حاضري کي وجہ اپنا آپريشن مو?خر کرايا، زيادہ دير تک اپني حاجت نہيں مو?خر کرسکتا. انہوں نے مزيد کہا کہ 4وکلاء سے رابطہ کيا ہے اور انہوں نے سوچنے کي مہلت مانگي ہے. تاہم اس موقع پر مخالف وکيل کا کہنا تھا کہ ملک رياض کي پوري ليگل ٹيم موجود ہے، وکيل نہ ملنے کا بيان غلط ہے. مخالف وکيل کا کہنا تھا کہ ملک رياض کے خلاف 150کيسز ہيں، سب ميں وکلاء پيش ہوتے ہيں. ملک رياض نے کہا کہ وہ وعدہ کرتے ہيں 10دن بعد وکيل لے کر پيش ہونگے، عدالت نے استفسار کيا کہ اگر تب بھي کوئي وکيل تيار نہ ہوا تو کيا ہوگا، اس پر ملک رياض کا کہنا تھا کہ پھر ميرا وکيل اللہ ہوگا. اس موقع پر کمرہ عدالت ميں موجود وکيل نے مشورہ ديا کہ ملک رياض کو سرکاري خرچ پر وکيل ديا جائے. عدالت نے مشورہ دينے والے وکيل سے استفسار کيا کہ سرکاري خرچ پر1لاکھ دلوائيں توکياوکالت کرينگے ، جس پر سرکاري خرچ پر وکيل کا مشورہ دينے والے وکيل نے ملک رياض کي وکالت سے انکارکرديا. اس موقع پر جسٹس شاکر اللہ جان نے ريمارکس ديئے کہ ملک رياض کو وکيل نہ ملا تو پھر عدالت انہيں وکيل ديگي،، عدالت نے وکيل ديا تو ملک رياض اس پر اعتراض نہيں کرسکيں گے.عدالت نے موجود وکيل رہنما کو ہدايت کي کہ ملک رياض کووکيل نہ ملنے پرزور نہ دياجائے، بھارت ميں اجمل قصاب کووکيل نہ دينے کي قرارداد منظورکي گئي تھي ليکن بھارتي سپريم کورٹ نے اجمل قصاب کو وکيل کا حق دلوايا، قرارداد پاس کرتے وقت باريہ سوچے کہيں انصاف کي فراہمي کا راستہ تونہيں رک رہا. جسٹس طارق پرويز نے ريمارکس ديئے کہ ملک رياض کو وکيل نہ کرنے ديا گيا تو کارروائي کيسے آگے بڑھے گي. بعد ازاں ملک رياض کو عدالت نے 7مزيد دن کي مہلت ديتے ہوئے 28جون تک سماعت ملتوي کردي.
|
|
|
Post your comments regarding: Riaz given 7 more days to hire counsel
|
|
Todays 10 Latest National News
|
|
قومی خبریں
|
|
|
15:15
|
آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی
|
|
|
15:04
|
سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ
|
|
|
14:34
|
وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی
|
|
|
14:28
|
لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ
|
|
|
14:15
|
مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا
|
|
|
14:09
|
اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم
|
|
|
14:01
|
شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا
|
|
|
13:45
|
حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی
|
|
|
13:37
|
چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی
|
|
|
13:33
|
ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
|
|
Enews.pk