PPP calls boycott of presidential election

Updated: April 28, 2024 Published: 2013-07-26


(eNews.pk) - Islamabad : Pakistan Peoples Party has called boycott of presidential election. PPP leader and candidate of presidential election Mian Raza Rubbani has press conference in Islamabad and he said that we boycott this presidential only for save the federation.













پیپلز پارٹی کا صدارتی انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان


اسلام آباد…پیپلز پارٹی نے صدارتی انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اور صدارتی امیدوارمیاں رضا ربانی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ وفاق کو بچانے کیلئے پیپلز پارٹی نے صدارتی انتخاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید تھی کہ 18ویں ترمیم کے بعد الیکشن کمیشن آزاد ہوگا، آج کا فیصلہ فوجی آمریت اور سویلین آمریت کیخلاف ہماری جدوجہد کا حصہ ہے، رجعت پسند قوتوں کے نظام کا باغی ہوں، پیپلز پارٹی نے سنجیدگی سے انتخابی مہم میں حصہ لیا، انتخابی مہم میں تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کیا، ہم نے اپوزیشن کا متفقہ امیدوار لانے کی بھی کوشش کی، انتخابی شیڈول دینا اورانتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے، صدارتی انتخاب کی تاریخ میں تبدیلی کی حکومتی درخواست الیکشن کمیشن نے مسترد کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ 2 دن میں انتخابی مہم ممکن نہیں، صدارتی انتخابات کے بائیکاٹ کے علاوہ کوئی راستہ نہیں رہا، ہمیں اپنی صفائی میں کچھ کہنے کا موقع نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا فیصلہ فوجی آمریت اور سویلین آمریت کے خلاف ہماری جدوجہد کا حصہ ہے۔ رضا ربانی نے کہا کہ تمام جماعتوں کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے صدارتی مہم کے دوران ہر مرحلے پر ہماری رہنمائی کی اور ساتھ دیا، ان کے اس سیاسی اتحاد کا میں شاید احسان نہ اتار سکوں دوسری جانب میں پاکستان کے لاکھوں محنت کش عوام، مڈل کلاس خواتین ، نوجوان اور سول سوسائٹی کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے اس مہم کے دوران اپنی حمایت اور دعائیں دیں۔
Post your comments regarding:
PPP calls boycott of presidential election
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest National News قومی خبریں

AKU has launched an app to check your coronavirus symptoms

15:15 آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی

Sindh reports 92 more coronavirus cases

15:04 سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ

Interior Ministry extended the visas to all foreigners

14:34 وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی

Job saving is the responsibility of Govt IHC

14:28 لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ

Centre abandoned the provinces decision to expand lockdown

14:15 مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا

Corona will rise by the end of April PM Khan

14:09 اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم

Shehbaz Sharif demands PM Imrans resignation

14:01 شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا

Payments under Ehsaas Emergency Cash Programme began

13:45 حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی

CJP hopes Govt work hard to make progress against corona

13:37 چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی

ECC approves Rs50 billion relief package for Utility Stores

13:33 ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3