PM Nawaz and Chaduary Nisar meeting in Raiwind

Updated: April 29, 2024 Published: 2014-07-05


(eNews.pk) - Today there is the meeting between Prime Minister Nawaz Sharif and Chaduary Nisar in Lahore. Prime Minister Nawaz Sharif and Chaudhry Nisar meeting is continue in Raiwind now. According to the sources the Chief Minister of Punjab Shahbaz Sharif and his son Hamza Shahbaz Sharif is also present in this meeting.













وزیر داخلہ چودھری نثارکی نوازشریف سے رائیونڈ میں ملاقات جاری


وزیر داخلہ چودھری نثارکی وزیراعظم نوازشریف سے رائیونڈ میں ملاقات جاری ہے ۔ مسلم لیگ ن کے ذرائع کیمطابق دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات میں گذشتہ کئی روز سے جاری دوطرفہ تعلقات میں حائل برف پگھلنے کا امکان ہے ۔ چودھری نثار وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کیساتھ وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کیلئے رائیونڈ پہنچے ۔ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور حمزہ شہبازبھی موجود ہیں ۔وزیراعلی پنجاب شہبازشریف چودھری نثارکو منانے کیلئے انہیں اسلام آباد سے اپنے ساتھ لاہورلے آئے تھے۔ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ چودھری نثارکے بعض معاملات پرپارٹی قیادت کے ساتھ اختلافات ہیں۔اور وہ کافی عرصے سے گوشہ نشین ہیں ، انہیں منانے کے لیے گذشتہ دنوں ن لیگ کا بیس پچیس رکن وفد بھی پنجاب ہاؤس میں ان سے ملا تھا ، جبکہ شہباز شریف نے بھی ون آن ون تفصیلی ملاقات کی تھی۔تاہم وزیر داخلہ کےتحفظات برقرار رہے اور انہوں نے گذشتہ روز ساتھی وزرا کی اپیل کےباوجود وزیراعظم کی زیر صدارت آئی ڈي پیز سے متعلق اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی تھی ۔ذرائع کے مطابق چودھری نثار کو حکومت سے جن معاملات پر تحفظات ہيں ان میں انکی تیارکرہ نیشنل سیکیورٹی پالیسی پر عمل درآمد نہ ہونا۔طالبان سے مذاکراتی عمل میں انہیں بائی پاس کرنا،بجٹ کے مختلف معاملات میں اعتماد میں نہ لینا۔اور آپریشن کے فیصلے میں شامل نہ کرنا نمایاں اعتراضات ہيں۔اب وزيراعلی شہباز شریف انہیں بہلا پھسلا کر وزیراعظم نواز شریف کے پاس تو لے آئے ہیں لیکن اس میٹنگ سے نکلے گا کیا ، یہ جاننے کے لیے کچھ انتظار کرنا ہوگا۔
Post your comments regarding:
PM Nawaz and Chaduary Nisar meeting in Raiwind
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest National News قومی خبریں

AKU has launched an app to check your coronavirus symptoms

15:15 آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی

Sindh reports 92 more coronavirus cases

15:04 سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ

Interior Ministry extended the visas to all foreigners

14:34 وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی

Job saving is the responsibility of Govt IHC

14:28 لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ

Centre abandoned the provinces decision to expand lockdown

14:15 مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا

Corona will rise by the end of April PM Khan

14:09 اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم

Shehbaz Sharif demands PM Imrans resignation

14:01 شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا

Payments under Ehsaas Emergency Cash Programme began

13:45 حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی

CJP hopes Govt work hard to make progress against corona

13:37 چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی

ECC approves Rs50 billion relief package for Utility Stores

13:33 ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3