Nadeem Ghauri was ready for spot-fixing

Updated: April 30, 2024 Published: 2012-10-09


(eNews.pk) - MUMBAI: An Indian television channel said it has seized the international arbitrators camera fix agree Twenty20 matches in national tournaments.




TV footage India on Monday selected referees seemed to show Pakistan, Bangladesh and Sri Lanka negotiating agreements with undercover reporters to arrange field parties.
The channel showed footage of Pakistan Nadeem Ghauri, Nadir Shah of Bangladesh, part of (ICC), the International Cricket Council's international panel of arbitrators, and Sagara Gallage accepting Sri Lankan issue favorable rulings in exchange for contracts for arbitration and money.
The ICC said in a statement: "The International Criminal Court and its key members have been informed of the allegations made by India TV tonight and calls to the station to check any information that may help in urgent investigations ICC on this matter.
The International Criminal Court reiterates its zero tolerance towards corruption if charged to players or officials. The ICC confirms that none of the arbitrators appointed participated in any of the official game of the ICC World Twenty20 in Sri Lanka ".
The World Twenty20 tournament ended Sunday.









پاکستانی امپائر ندیم غوری سمیت چھ امپائرز پیسے لیکر فیصلہ کرنے کو تیار تھے


کراچی …کرکٹ میں میچ فکسنگ کا ایک اور دھماکا، امپائرز بھی لپیٹ میں آگئے، گیم آف جنٹلمین پر لگا ایک اور داغ۔ایک بھارتی چینل کے مطابق پیسے کی چمک دمک نے منصف کو مجرم بنادیا، امپائر بکاوٴ مال بن گئے، جنہیں پیسہ دو فیصلہ لو۔ چینل دعویٰ کرتا ہے امپائرز خود بھی بک گئے اور کئی کھلاڑیوں کے چٹے بٹے بھی کھول دیئے، مبینہ طور پر پاکستانی امپائر ندیم غوری سمیت چھ امپائرز پیسے لیکر فیصلہ کرنے کو تیار تھے۔بنگلادیشی امپائر نادر شاہ جو پیسوں کے لالچ میں کوئی بھی فیصلہ بدل سکتے ہیں۔ انہوں نے بنگلادیش پریمیر لیگ میں میچ فکسنگ کا انکشاف کیا۔ انہوں نے اس کالے دھندے میں پاکستانی اوپنر ناصر جمشید کا نام بھی لیا۔ ورلڈ ٹی 20 فائنل کے ہیرو مارلن سموئلز نے بھی انہیں فکسنگ کی پیشکش کی۔ سری لنکن امپائر سگارا گالاگے، جو عمران نذیر کو سری لنکن لیگ میں آوٴٹ قرار دینے پر راضی ہوگئے۔ انہوں نے پاک بھارت وارم اپ میچ سے پہلے پچ رپورٹ، ٹاس اور پلے انگ الیون سے متعلق معلومات فراہم کیں۔ اس کام کے عوض انہیں 50 ہزار بھارتی روپے دیئے گئے، اتنے ہی پیسوں میں یہی کام کیا سری لنکن امپائر موس ونسٹن نے، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ سے پہلے۔ سری لنکن امپائر گامنی ڈسانائکے، جنہوں نے اپنے ہی بورڈ میں کرپشن کا انکشاف کیا کہ اگر بورڈ آفیشلز کی خوش آمد کی جائے، انہیں تحفے تحائف دیئے جائیں تو ان کی آشیرباد حاصل کی جاسکتی ہے۔ بھارتی ٹی وی کے اسٹنگ آپریشن میں سری لنکن لیگ کے کرتا دھرتا سندیپ بھمر اور بنگلا دیشی امپائر شرف الدین کا نام بھی لیا گیا۔ بھارتی چینل انڈیا ٹی وی کے اسٹنگ آپریشن کے دوران جہاں مختلف انکشافات کئے گئے ہیں، وہیں اس اسکینڈل میں ایک بار پھر پاکستانی پلیئرز کو الجھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ بھارتی چینل کے اسٹنگ آپریشن میں انڈر کوور رپورٹر سے گفتگو میں بنگلہ دیشی امپائر نادر شاہ نے الزام لگایا کہ پاکستانی کرکٹر ناصر جمشید نے بنگلہ دیش کرکٹ لیگ کے دوران متعدد میچز فکس کئے، لیکن بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کی ساکھ کو بچانے کیلئے معاملے کو رپورٹ نہیں کیا گیا۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ڈھاکہ گلیڈی ایٹرز کے میڈیا منیجر منہاج الدین کو بھی اسٹنگ آپریشن کا نشانہ بنایا گیا ہے، انہوں نے انکشاف کیا کہ اظہر محمود نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا سیمی فائنل جان بوجھ کر نہیں کھیلا۔ میچ سے قبل رات پونے 3 بجے اظہر محمود کو ہوٹل لابی میں دوسری ٹیم کے پلیئر کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ منہاج الدین نے بعض پاکستانی کرکٹرز پر رات بھر پارٹی کرنے کا بھی الزام لگایا ہے۔
Post your comments regarding:
Nadeem Ghauri was ready for spot-fixing
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest Sports News کھیلوں کی خبریں

Real Madrid wage cut for players & staff due to Coronavirus

13:10 کورونا وائرس کی وجہ سے رئیل میڈرڈ کے کھلاڑیوں اور عملے کےتنخواہوں میں کٹوتی

Let’s retire together Shoaib Malik trolls Ramiz Raja

10:59 آئیے ایک ساتھ ریٹائر ہوں شعیب ملک نے رمیز راجہ کو مزاحیہ انداز میں ٹرول کیا

National cricketers will now take online fitness test

14:21 قومی کرکٹرز آن لائن فٹنس ٹیسٹ بھی دیں گے

World table tennis championships postponed due to corona

10:05 ورلڈ ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ کورونا کی وجہ سے ملتوی ہوگئی

MotoGP events in Spain Italy postponed

10:01 اٹلی کاتالونیا میں موٹو جی پی پروگراموں کو ملتوی کردیا گیا

UEFA postpone all international matches scheduled for June

13:17 یو ای ایف اے نے تمام بین الاقوامی میچوں کو جون تک ملتوی کردیا

Inzamam ul Haq opened the conspiracy files against him

12:21 انضمام الحق نے اپنے خلاف 2005 میں ہوئی سازش پر بول پاڑے

Yousaf criticize Hafeez & Maliks selection ahead of T20 Cup

11:30 یوسف نے ٹی ۲۰ ورلڈ کپ میں حفیظ ملک انتخاب پر سوال اٹھا دیا

Football will be totally different after corona pandemic

08:59 کورونا وبائی بیماری کے بعد فٹ بال بالکل مختلف ہوگا

Shane Warne selects Wasim Akram as Pakistans Best XI Captain

13:10 شین وارن نے وسیم اکرم کو پاکستان کی بہترین الیون کپتان منتخب کرلیا
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3