Memo Case: Hussain Haqqani has security concerns

Updated: April 28, 2024 Published: 2013-06-04


(eNews.pk) - Islamabad: Chief Justice Iftikhar Mohammad Chaudhry Memo commission headed by the 9-member bench hearing the case. During the hearing Haqqani's lawyer Asma Jahangir's stance was that of Hussain Haqqani, they have security concerns, the applicant themselves have become prime minister after the Haqqani fears, Chief Justice Iftikhar Mohammad Chaudhry said that no one even became prime minister, it does not matter, do not allow anyone to rape anyone, unless someone case is not proven, he is innocent, is accused Husain Haqqani.













میمو کیس: حسین حقانی کو سیکورٹی خدشات ہیں، عاصمہ جہانگیر


اسلام آباد…چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں 9 رکنی بنچ نے میمو کمیشن کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت حسین حقانی کی وکیل عاصمہ جہانگیر ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ حسین حقانی سے بات ہوئی، انھیں سیکیورٹی خدشات ہیں، جبکہ درخواست گزار خود وزیراعظم بن گئے ہیں جس کے بعد حسین حقانی کو خوف ہے، چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کاکہنا تھا کہ خواہ کوئی بھی وزیراعظم بنے ،اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا،کسی کو کسی کے ساتھ زیادتی کرنے کی اجازت نہیں ،جب تک کسی پر کیس ثابت نہیں ہوتا ، وہ معصوم ہوتا ہے، حسین حقانی ملزم نہیں ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ حکومت کو حکم دیتے ہیں کہ حسین حقانی کی حاضری کو یقینی بنائے، اور ان کی پیشی کیلئے تمام آئینی اور قانونی طریقہ کار اپنائیں ۔ عاصمہ جہانگیر ایڈووکیٹ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کل رات بھی حسین حقانی سے بات کی ، وہ خوف کا شکار ہیں،میں نے اپنی طرف سے بہت کوشش کی تاہم وہ خوف کا شکار ہیں۔عدالت نے اس موقع پر عدالت نے کہا کہ حسین حقانی نے یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ عدالت میں پیش ہونگے ،چیف جسٹس نے کہا کہ حسین حقانی ملزم نہیں ہیں ،آئین اور قانون بنیادی حقوق کا تحفظ کرتا ہے، ہم اس معاملے میں بہت محتاط طریقے سے چل رہے ہیں، جب تک سپریم کورٹ،بار،سول سوسائٹی ہے کوئی کسی سے زیادتی نہیں کر سکتا۔میمو کمیشن کی سماعت4ہفتے کے لئے ملتوی کر دی ۔
Post your comments regarding:
Memo Case: Hussain Haqqani has security concerns
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest National News قومی خبریں

AKU has launched an app to check your coronavirus symptoms

15:15 آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی

Sindh reports 92 more coronavirus cases

15:04 سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ

Interior Ministry extended the visas to all foreigners

14:34 وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی

Job saving is the responsibility of Govt IHC

14:28 لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ

Centre abandoned the provinces decision to expand lockdown

14:15 مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا

Corona will rise by the end of April PM Khan

14:09 اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم

Shehbaz Sharif demands PM Imrans resignation

14:01 شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا

Payments under Ehsaas Emergency Cash Programme began

13:45 حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی

CJP hopes Govt work hard to make progress against corona

13:37 چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی

ECC approves Rs50 billion relief package for Utility Stores

13:33 ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3