Karachi Airport there is no attack again, DG ASF

Updated: April 28, 2024 Published: 2014-06-10


(eNews.pk) - There is the again firing incident on the Karachi Airport. The DG ASF talking to media and he say that there is no again attack on the Karachi Airport its just firing incident. Airport Security Force, Rangers and police reaches to the firing area and they start the search operation. He also say that the Jinnah International Airport is 100 % save now.













کراچی ایئرپورٹ پر حملہ نہیں صرف فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، ڈی جی اے ایس ایف


ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس، رینجرز اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کوئی حملہ نہیں بلکہ صرف فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی جی اے ایس ایف اعظم خان کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ پر کوئی حملہ نہیں ہوا بلکہ پہلوان گوٹھ سے فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے واقعہ کا ایئرپورٹ پر حملے سے کوئی تعلق نہیں، فائرنگ کے واقعے کے ساتھ ہی پولیس، رینجرز، فوج اور اے ایس ایف کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں فائرنگ کرنے والے ملزمان کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں بلکہ ایئرپورٹ 100 فیصد محفوظ ہے۔
رینجرز کے سیکٹر کمانڈر کا کہنا تھا کہ پہلوان گوٹھ جیسے حساس علاقے ملک کے دیگر شہروں میں بھی موجود ہیں جب کہ اس علاقے میں جرائم پیشہ افراد بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز اور پولیس کی جانب سے اس علاقے میں متعدد بار آپریشن بھی کئے گئے ۔
واضح رہے کہ ایئر پورٹ کے قریب دہشت گردوں نے ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے کیمپ پر فائرنگ کی تھی جب کہ اے ایس ایف اہلکاروں کی بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجےمیں حملہ آور فرار ہوگئے۔
Post your comments regarding:
Karachi Airport there is no attack again, DG ASF
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest National News قومی خبریں

AKU has launched an app to check your coronavirus symptoms

15:15 آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی

Sindh reports 92 more coronavirus cases

15:04 سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ

Interior Ministry extended the visas to all foreigners

14:34 وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی

Job saving is the responsibility of Govt IHC

14:28 لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ

Centre abandoned the provinces decision to expand lockdown

14:15 مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا

Corona will rise by the end of April PM Khan

14:09 اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم

Shehbaz Sharif demands PM Imrans resignation

14:01 شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا

Payments under Ehsaas Emergency Cash Programme began

13:45 حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی

CJP hopes Govt work hard to make progress against corona

13:37 چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی

ECC approves Rs50 billion relief package for Utility Stores

13:33 ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3