Israeli aggression in Gaza

Updated: April 26, 2024 Published: 2014-07-10


(eNews.pk) - Barbaric attacks on innocent Palestinians in Ghaza Israel issued a series of 3 days. Air strike bombed in Ghaza in which there are 14 Palestinians, including women and children were killed. During the 3 days of Israeli bombing death of the peoples has reached 64. First attack on a coffee shop in which 6 people were killed and over 15 were injured. Second attack in central Ghaza refugee camp in which one person was killed and several were wounded. Two homes targeted in Khan Younis, in which 3 women and 4 children were killed.













غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، خواتین سمیت مزید 14 افراد جاں بحق


رائیل کا معصوم فلسطینیوں پر وحشیانہ کارروائیوں کا سلسلہ 3روز سے جاری ہے۔ تازہ فضائی حملے میں خواتین اور معصوم بچوں سمیت 14 فلسطینی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی بمباری میں 3روز کے دوران مرنے والوں کی تعداد 64 ہوگئی ہے۔اسرائیل نے آج صبح غزہ کی پٹی پر پھر دراندازی کی اور مختلف شہری علاقوں پر بمباری کی۔ پہلا حملہ خان یونس میں ایک کافی شاپ پرکیا گیا جس میں 6 افراد ہلاک اور 15 سے زائد شدید زخمی ہوگئے۔ دوسرا حملہ وسطی غزہ میں واقعے نصیرت کے پناہ گزیں کیمپ میں واقع ایک گھر پر کیا گیا جس میں ایک شخص جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے۔ خان یونس میں مزید دو گھروں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 3 خواتین اور 4 معصوم بچے مارے گئے۔ 3روز سے جاری اسرائیلی بمباری سے ہلاک ہونے والے فلسطینیوں میں 10 عورتیں اور 18 بچے شامل ہیں جبکہ 500 سے زائد افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی جارحیت پر عرب سفیروں اور اقوام متحدہ کے سربراہ بان کی مون کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس پاکستانی وقت کے مطابق آج شام 7 بجے منعقد کیا جائے گا۔اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں مسلسل فضائی حملوں سے غزہ میں سخت خوف وحراس پایا جاتا ہے۔ فضائی حملوں میں جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں میں 12 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 300 سے زائد افراد شدید زخمی ہیں۔ اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کےاسرائیل پر راکٹ حملے جاری ہیں تاہم ان سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق اب تک 550 علاقوں پر بمباری کی گئی ہےجن میں حماس کےسینئر رہنماؤں کے 11 گھر بھی شامل ہیں۔ جبکہ فلسطینی حکام نے کہا ہےکہ اسرائیلی حملوں میں 25 سے زائد مکانات تباہ ہوئے ہیں ۔ جن میں سے کوئی بھی حماس کے کسی رہنما کا نہیں تھا۔دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ وزیر خارجہ جان کیری نے اسرائیلی وزیر اعظم سے بات کی ہے۔ امریکا دونوں جانب شہریوں کی ہلاکتیں نہیں دیکھنا چاہتے اسی لیے آگے بڑھ کرکشیدگی کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ پچھلی جنگوں میں حماس کو بھاری قیمت چکانی پڑی ہے اور اس بار بھی ایسا ہی ہوگا۔
Post your comments regarding:
Israeli aggression in Gaza
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest International News بین الاقوامی خبریں

Daesh accept for US airbase attack in Afghaninstan

13:55 داعش نے افغانستان میں امریکی ایئر بیس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے

Afghan govt release 100 Taliban prisoners today

13:51 افغان حکومت نے امن عمل کے طور پر 100 طالبان قیدیوں کو رہا کر دیا

Shab e Barat observed at homes due to Coronavirus

13:20 کورونا وائرس کی وجہ سے گھروں میں شب برات منائی گئ

Saudi Arabia declares Yemen cease fire amid pandemic

13:05 عودی عرب نے وبائی امراض کے درمیان یمن پر فائر بندی کا اعلان کردیا

US second highest in world in coronavirus passings

13:01 کورونا وائرس سے ہونے والی اموات میں امریکہ دنیا میں دوسرے نمبر پر آگیا

Chinas Wuhan lockdown ends after two months

11:23 چین کے شہر ووہان میں لاک ڈاؤن دو مہینوں کے بعد ختم ہوگیا

State of emergency imposed in Japan but no lockdown

11:19 جاپان میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئ لیکن کوئی لاک ڈاؤن نہیں ہے

Germany launches smartwatch app to watch virus spread

11:00 جرمنی نے وائرس کے پھیلاؤ کی نگرانی کے لئے اسمارٹ واچ ایپ تیار کرلی

WhatsApp tightens message forwarding

15:16 واٹس ایپ نے غلط خبروں کو روکنے کیلیےمیسج فارورڈنگ کو سخت کردیا ہے

British PM Boris Johnson transferred to ICU due to Corona

13:48 برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کورونا کی وجہ سے آئی سی یو میں منتقل ہوگئے
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3