|
Updated: April 29, 2024 |
Published: 2012-08-10 |
(eNews.pk) -
ISLAMABAD: Leader of the Opposition in the National Assembly, Chaudhry Nisar Ali Khan said on Thursday that the 11 complaints filed by PTI Chief Imran Khan against PML-N leaders are the ones who had been 'made by Rehman Malik.
"Imran Khan Agenda is the same as that of President Zardari and Rehman Malik," he said addressing a press conference.
He said the PML-N was ready to present the details of the assets of Nawaz Sharif children in Saudi Arabia.
Chaudhry Nisar said Raymond Backer also leveled charges against Asif Zardari, and generals, but Imran Khan made no mention of this and demanded the head of a PTI to present the facts to the people.
"The way Imran Khan broke our moral values is unprecedented in history", he said, adding that it appeared as Imran Khan was not in his right mind when he made statements against "our family".
He said no one could become a great leader just let out anger. A leader becomes high by presenting facts, he said.
"Imran Khan, had said he would challenge my accusations in court. I wonder what led to inaction. Imran Khan, did not even say a word about his challenge shortly after 24 hours," said Nisar.
He said Nawaz Sharif children are details about the business that is engaged in.
Nawaz Sharif, hiding the details of your floors of Mayfair, he said, explaining that the purchase of a flat or a mansion in London was "no big deal." "You can buy a mansion flat or only 10 to 20 percent and the prepayment of the other payment under a mortgage agreement," said Nisar.
Said it has been 20 years and Nawaz Sharif, is still done the payment of goods purchased in London.
|
|
اسلام آباد … مسلم ليگ ن کے رہنما چوہدري نثار علي خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے 11 الزامات وہي ہيں جو رحمان ملک کے گھڑے ہوئے ہيں، عمران خان کا ايجنڈا وہي ہے جو صدر زرداري اور رحمان ملک کا ہے، وہ الزامات ميں پہل کرتے ہيں، جواب بھي دينا پڑتا ہے، نواز شريف کے بچوں کے سعوديہ اور برطانيہ ميں اثاثے پيش کرنے کيلئے تيار ہيں، وہ سچے ہيں تو جو عدالت پسند ہو وہاں درخواست ديں کہ کميشن بنايا جائے، کميشن کا سربراہ موجودہ جج يا ريٹائرڈ جج ہو يہ عمران خان پر چھوڑتے ہيں. اسلام آباد ميں پريس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومي اسمبلي ميں قائد حزب اختلاف چوہدري نثار علي خان کا کہنا ہے کہ ريمنڈ بيکر نے اپني کتاب ميں آصف زرداري اور جرنيلوں پر بھي الزامات لگائے، عمران خان نے ان کا ذکر نہيں کيا، عمران خان قوم کے سامنے حقائق رکھيں. انہوں نے کہا کہ عمران خان کے 11 الزامات وہي ہيں جو رحمان ملک کے گھڑے ہوئے ہيں، عمران خان نے اخلاقي اقدار کو جو مليا ميٹ کيا اس کي مثال نہيں ملتي، عمران خان کي ہمارے خاندان کے بارے ميں باتيں بہکي بہکي تھيں، غصے سے آدمي بڑا ليڈر نہيں بنتا، بڑا ليڈر حقائق سے بنا جاتا ہے. چوہدري نثار کا کہنا ہے کہ تمام سياسي جماعتوں کو ملکي مسائل پر توجہ ديني چاہئے، ايک جماعت کا کام صرف الزام تراشي ہے، عمران خان نے کہا چوہدري نثار کے الزامات کو عدالت ميں چيلنج کروں گا، لگتا ہے عمران خان کوسانپ سونگھ گيا، 24 گھنٹے بعد عمران خان نے اپنے چيلنج کا بھي ذکر نہيں کيا. انہوں نے کہا کہ عمران خان کسي اور کي روش پر چل کر نواز شريف سے 11 سوال پوچھنے لگے، انہوں نے ريمنڈ بيکر کي کتاب ميں نواز شريف پر لگائے گئے الزامات کا ذکر کيا، ريمنڈ بيکر کا نام ہي ميں نے پہلي بار سنا، عمران خان ريمنڈ بيکر کي کتاب ميں آصف زرداري اور جنرلز پر الزامات سامنے کيوں نہيں لائے. ان کا کہنا ہے کہ نواز شريف کے بچے جو کاروبار کررہے ہيں اس کا جواب نواز شريف نہيں بچے ہي ديں گے، نواز شريف نے مے فيئر فليٹس کے معاملات نہيں چھپائے، لندن ميں فليٹ يا محل لينا مشکل نہيں، 10 سے 20 فيصد کيش دے کر باقي مورگيج سے فليٹ يا محل ليا جاسکتا ہے، 20سال ہوگئے، نواز شريف ابھي تک قرضہ ادا کررہے ہيں. چوہدري نثار نے مزيد کہا کہ عمران خان نے شيخوپورہ ميں 70 لاکھ کي زمين خريدي، ٹيکس ريٹرن ميں اس کا ذکرتک نہيں، عمران خان کو بہت سے سنگين سوالات کا جواب دينا چاہئے،باہر سے جو پيسا آيا عمران خان کے ٹيکس ريٹرن ميں اس کا بھي کوئي ذکر نہيں. انہوں نے کہا کہ بچوں کا کاروبار بحث ميں نہيں آنا چاہئے، ہم عمران خان کے بچوں کي حدود پر اعتراض نہيں کرتے، نواز شريف کے بچوں کے سعوديہ اور برطانيہ ميں اثاثے پيش کرنے کيلئے تيار ہيں، اب يہ بحث ختم ہوني چاہئے، عمران خان کو بھاگنے نہيں ديں گے. چوہدري نثار نے عمران خان کو مزيد تنقيد کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو رحمان ملک کے الزام کا سہارا لے کر ميڈيا ٹرائل نہيں کرنے ديں گے، وہ سچے ہيں تو مل کر جو عدالت پسند ہو وہاں درخواست ديں کہ کميشن بنايا جائے، کميشن موجودہ جج يا ريٹائرڈ جج ہو يہ عمران خان پر چھوڑتے ہيں، يہ الزامات پريس کانفرنس سے حل نہيں ہوسکتے. انہوں نے کہا کہ جس نے ساري زندگي ٹيکس چوري کيا وہ 90 دن ميں ٹيکس چوري کيسے ختم کرے گا، عمران خان قوم کا وقت ضائع نہ کريں، عوام کا مسئلہ يہ نہيں، لوڈشيڈنگ اور ديگر مسائل ہيں.
|
|
|
Post your comments regarding: Imran Khan should go to court: Ch Nisar
|
|
Todays 10 Latest National News
|
|
قومی خبریں
|
|
|
15:15
|
آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی
|
|
|
15:04
|
سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ
|
|
|
14:34
|
وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی
|
|
|
14:28
|
لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ
|
|
|
14:15
|
مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا
|
|
|
14:09
|
اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم
|
|
|
14:01
|
شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا
|
|
|
13:45
|
حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی
|
|
|
13:37
|
چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی
|
|
|
13:33
|
ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
|
|
Enews.pk