Imran Khan resubmits his replay in Court

Updated: April 29, 2024 Published: 2013-08-02


(eNews.pk) - Islamabad : Supreme court has denied Imran Khan reply on Court contempt case, court give him ultimatum till 28th August to resubmit his written explanation. Chief Justices has remarked that using shameful words about courts it is equal that to abuse the court it is not judges personal matter it all about the respectable judiciary.













توہین عدالت : عمران خان کو28 اگست تک دوبارہ بیان جمع کرانیکی مہلت


اسلام آباد…توہین عدالت نوٹس کیس میں سپریم کورٹ نے عمران خان کا داخل کردہ جواب ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے انہیں 28 اگست تک دوبارہ جواب جمع کروانے کی مہلت دی ہے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہیں کہ شرمناک کے الفاظ عدلیہ کو گالی دینے کے برابر ہیں، یہ معاملہ ججز کی ذات کا نہیں ادارے کا ہے۔ توہین عدالت نوٹس کیس میں عمران خان اپنے وکیل حامد کے ہمراہ سپریم کورٹ میں پیش ہوئے، ان کے پہلے جمع کردہ جواب پر عدالت نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دوبارہ جواب جمع کروانے کا حکم دیا، لیکن جمع کرایا گیا دوسرا جواب بھی عدالت نے ناقابل اطمینان قرار دے دیا، عدالتی حکم میں کہا گیا کہ شرمناک کے الفاظ عدلیہ کو گالی دینے کے مترادف ہیں، یہ معاملہ ججز کی ذات کا نہیں ، ادارے کا ہے۔عمران خان کی طرف سے جمع کرائے گئے دوسرے جواب میں موقف اپنایا گیا تھا کہ ان کی شکایات ریٹرننگ افسران کے متعلق تھیں، عمران خان کا 26 جولائی کا بیان عدلیہ کے خلاف نہیں تھا، عمران خان عدلیہ کا انتہائی احترام کرتے ہیں، براہ مہربانی نوٹس کو واپس لیا جائے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیے کہ آپ کہتے ہیں کہ خیبرپختون خوا میں عدلیہ اپ رائٹ ہے اور سندھ میں نہیں، کیا آئندہ الیکشن میں ڈی سی اور ڈی پی او کو لگا دیں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ساری عدلیہ پر الزام لگایا گیا ہے، عمران خان کا وضاحتی بیان قابل قبول نہیں، آپ مزید وقت لے لیں اور پھر جواب داخل کریں،یہ افتخار یا عظمت کی ذاتی انا کی بات نہیں، پورے ادارے کی عظمت اور وقار کا معاملہ ہے، سپریم کورٹ کیسے مان لے کہ ماتحت عدلیہ کو شرمناک کہنا درست ہے، اس طرح دباوٴ میں آنے لگے تو لوگ کہیں گے ہمارا مقدمہ سنیں ورنہ گالی دیں گے۔
Post your comments regarding:
Imran Khan resubmits his replay in Court
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest National News قومی خبریں

AKU has launched an app to check your coronavirus symptoms

15:15 آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی

Sindh reports 92 more coronavirus cases

15:04 سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ

Interior Ministry extended the visas to all foreigners

14:34 وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی

Job saving is the responsibility of Govt IHC

14:28 لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ

Centre abandoned the provinces decision to expand lockdown

14:15 مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا

Corona will rise by the end of April PM Khan

14:09 اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم

Shehbaz Sharif demands PM Imrans resignation

14:01 شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا

Payments under Ehsaas Emergency Cash Programme began

13:45 حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی

CJP hopes Govt work hard to make progress against corona

13:37 چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی

ECC approves Rs50 billion relief package for Utility Stores

13:33 ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3