Budget 2013-14 Pakistan

Updated: April 28, 2024 Published: 2013-06-12


(eNews.pk) - Ishaq Dar presented 2013-14 will present 2013-14 Budget today and the total deficit of this budget is expected to be 6 Trillion. He said that efforts will be made to reduce the electricity shortages and prices of electricity will be increased temporarily in this regards.













بجٹ آج پیش کیا جائیگا؛ حجم 35کھرب، خسارہ 16کھرب ہونے کا امکان


اسلام آباد… وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار مالی سال 2013-14ء کا بجٹ آج پیش کریں گے، آئندہ بجٹ کا حجم 35کھرب کے لگ بھگ اور خسارہ 16کھرب ہونے کا امکان ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے منگل کو اقتصادی جائرہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی کا بحران ختم کرنے کے لیے گردشی قرضہ 60 دنوں میں ختم کیا جائے گا، بجلی 6 روپے فی یونٹ مہنگی کرناپڑیگی لیکن یہ اضافہ اکٹھانہیں مرحلہ وارکیاجائیگااورغریب صارفین کاخیال رکھاجائیگا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آبادمیں اقتصادی جائرہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ قومی، زرعی اور صنعتی ترقی کیساتھ سرمایہ کاری اور بچت کے اہداف پورے نہیں ہوسکے ہیں۔ پانچ سالوں کے دوران معیشت صرف 3 فی صد کی شرح سے ترقی کرتی رہی۔ قومی قرضے 135 کھرب روپے تک جاپہنچے۔ زرعی ترقی تین اعشاریہ تین اور صنعتی ترقی دواعشاریہ 9 فیصدرہی۔ اسحاق ڈارکاکہناہے کہ محتاط اندازے کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 100 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا۔ آئندہ بجٹ میں بوجھ بڑے لوگوں پرڈالاجائیگااورغریبوں کاخیال رکھیں گے۔ وفاقی وزیرخزانہ کاکہناتھاکہ قومی آمدن میں ٹیکس کی شرح 9 فی صد سے بھی کم ہے اورملکی آمدن میں ساڑھے تین سوارب روپے کی کمی ہوئی ہے جوشرم ناک ہے۔ بجٹ خسارہ رواں مالی سال مجموعی پیداوار کے 8.5 فیصد تک پہنچ سکتا ہے جبکہ ہد ف اسے چاراعشاریہ سات فیصدتک محدودرکھنے کاتھا۔آئندہ مالی سال عوام کی فلاح کے منصوبوں پر 1155 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے ،ٹیکس کا نظام بہتر بنایا جائے گا۔ ” جو مہنگائی کریں،، ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا، مسابقتی کمیشن کو اپنا کام کرنا ہوگا۔ اسحاق ڈار نے بتایاکہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 6 ارب ڈالر کے لگ بھگ رہ گئے ہیں اور آئندہ مالی سال بیرونی قرضوں کی بھاری ادائیگیاں بھی کرنا ہے۔ اس لیے قرض اتارنے کے لیے قرض لینے میں کوئی ہرج نہیں۔
Post your comments regarding:
Budget 2013-14 Pakistan
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest National News قومی خبریں

AKU has launched an app to check your coronavirus symptoms

15:15 آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی

Sindh reports 92 more coronavirus cases

15:04 سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ

Interior Ministry extended the visas to all foreigners

14:34 وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی

Job saving is the responsibility of Govt IHC

14:28 لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ

Centre abandoned the provinces decision to expand lockdown

14:15 مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا

Corona will rise by the end of April PM Khan

14:09 اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم

Shehbaz Sharif demands PM Imrans resignation

14:01 شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا

Payments under Ehsaas Emergency Cash Programme began

13:45 حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی

CJP hopes Govt work hard to make progress against corona

13:37 چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی

ECC approves Rs50 billion relief package for Utility Stores

13:33 ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3