Accusation of Money Laundering on Altaf Hussain

Updated: April 28, 2024 Published: 2014-06-04


(eNews.pk) - In London, In the money laundering case the Chairman of Pakistan Political party MQM, Atlaf Hussain is in custody. Police searched his whole house several hours. After the investigation Chairman of MQM, Altaf Hussain is sent to the hospital for medical checkup.













لندن:منی لانڈرنگ کاالزام، الطاف حسین زیر حراست،گھر کی گھنٹوں تلاشی


منی لانڈرنگ کے الزام میں ایم کیوایم کے قائد کے گھرکی لندن میں کئی گھنٹے سے تلاشی جاری ہے جبکہ پولیس اسٹیشن میں تفتیش کے بعد زیرحراست الطاف حسین کو طبی معائنے کیلیے اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ ایم کیوایم کاکہناہے کہ الطاف حسین کوکئی بیماریاں لاحق ہیں اوران کومناسب علاج کی ضرورت ہے تواس وقت ان کے ٹیسٹ لیے جارہے ہیں۔متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو لندن میں منی لانڈرنگ کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔ میٹرو پولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کے شبہے میں 60 سالہ شخص کو سینٹرل لندن پولیس اسٹیشن منتقل کرکے تفتیش کی گئی،جس کے بعد انہیں پہلے سے لیے گئے اپائنٹمنٹ کی بنیاد پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو منی لانڈرنگ الزامات کے تحت برطانوی وقت کے مطابق منگل کی صبح نارتھ ویسٹ لندن میں واقع ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا،ایم کیو ایم کے قائد کو سینٹرل لندن کے پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا جہاں ان سے منی لانڈرنگ کے معاملے پر تفتیش کی گئی ۔لندن پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کے اسپیشل آپریشنز یونٹ نے نارتھ ویسٹ لندن کے مکان کی تلاشی بھی لی ہے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بھی منی لانڈرنگ کیس میں الطاف حسین کوحراست میں لئے جانے کی تصدیق کی ہے ، تاہم کسی کا نام ظاہر نہیں کیا۔اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ 60 سالہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے،جنہیں بعد میں میڈیکل چیک اپ کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔اسکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے جاری ہونے پریس ریلیز میں کہا گیا کہ زیر حراست شخص کا ڈاکٹر سے الطاف حسین کا اپائنمنٹ پہلے سے طے شدہ تھا تاہم وہ دوران علاج بھی زیر حراست رہیں گے۔دوسری جانب ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کا بلڈ ٹیسٹ کیا گیا ہے کہ اور پولیس کو بیان دینے کا فیصلہ بدھ کو فاسٹنگ بلڈ ٹیسٹ کے بعد کیا جائے گا۔ادھر اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے معذرت کرلی ہے۔ جیو نیوز سے بات چیت میں ترجمان برطانوی ہائی کمیشن نے کہاکہ یہ لندن میٹروپولیٹن پولیس کامعاملہ ہے ، میڈیااسی سے رابطہ کرے۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے بتایاکہ کراچی میں برطانیہ کاقونصل خانہ بند کردیا گیا ہے اور کچھ عرصہ میں تمام سروسز کے ساتھ بحال کر دیا جائے گا۔
Post your comments regarding:
Accusation of Money Laundering on Altaf Hussain
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest National News قومی خبریں

AKU has launched an app to check your coronavirus symptoms

15:15 آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی

Sindh reports 92 more coronavirus cases

15:04 سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ

Interior Ministry extended the visas to all foreigners

14:34 وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی

Job saving is the responsibility of Govt IHC

14:28 لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ

Centre abandoned the provinces decision to expand lockdown

14:15 مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا

Corona will rise by the end of April PM Khan

14:09 اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم

Shehbaz Sharif demands PM Imrans resignation

14:01 شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا

Payments under Ehsaas Emergency Cash Programme began

13:45 حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی

CJP hopes Govt work hard to make progress against corona

13:37 چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی

ECC approves Rs50 billion relief package for Utility Stores

13:33 ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3