6 more killed in Karachi violence

Updated: June 10, 2026 Published: 2010-07-24


(eNews.pk) - ...









کراچی کے مختلف علاقوں میں کشیدگی برقرار، ہلاکتوں کی تعداد6ہوگئی


کراچی …گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں6 افراد ہلاک اور6 زخمی ہوگئے۔ نامعلوم افراد نے5بسیں ،پولیس موبائل سمیت متعدد دکانوں کو آگ لگا دی شہر میں کشیدگی برقرار ہے۔کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں گذشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے متحدہ قومی مومنٹ کے یونٹ آفس پر فائرنگ کی،جس میں ایک کارکن ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔واقعے کے بعد شروع ہونیوالی ہنگامہ آرائی میں مشتعل افراد نے5 مسافر بسوں ، پولیس موبائل ،دو گاڑیوں ، ٹمبر مارکیٹ، فرنیچر مارکیٹ، چائے کے ہوٹل اور کارپٹ کی دکانوں سمیت متعدد پتھارے اور ٹھیلوں کو آگ لگادی۔اس دوران فائرنگ کے دیگر واقعات میں گلستان جوہر میں2افراد اور حسین آباد ،غریب آباد اورابوالحسن اصفہانی روڈ پرتین افراد کو ہلاک کیا گیا ۔گلستان جوہر سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں گذشتہ رات سے شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں ۔ایک اندازے کے مطابق رواں ماہ کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ میں اب تک68افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور ان واقعات میں سب سے زیادہ گلستان جوہر،ملیر اور سرجانی ٹاؤن کے علاقے متاثر ہوئے ہیں ۔شہر میں جاری ٹارگٹ کلنگ روکنے میں پولیس کو اب تک کوئی خاص کامیابی نہیں مل سکی ہے ۔
Post your comments regarding:
6 more killed in Karachi violence
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest National News قومی خبریں

AKU has launched an app to check your coronavirus symptoms

15:15 آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی

Sindh reports 92 more coronavirus cases

15:04 سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ

Interior Ministry extended the visas to all foreigners

14:34 وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی

Job saving is the responsibility of Govt IHC

14:28 لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ

Centre abandoned the provinces decision to expand lockdown

14:15 مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا

Corona will rise by the end of April PM Khan

14:09 اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم

Shehbaz Sharif demands PM Imrans resignation

14:01 شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا

Payments under Ehsaas Emergency Cash Programme began

13:45 حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی

CJP hopes Govt work hard to make progress against corona

13:37 چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی

ECC approves Rs50 billion relief package for Utility Stores

13:33 ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3