Without Federal Government we cannot stop Drones

Updated: April 25, 2024 Published: 2013-05-31


(eNews.pk) - If Federal Government is our U.S never dare to drone attacks. We not only solve terrorism.













وفاقی حکومت کی مرضی کے بغیرڈرون حملے ختم نہیں کراسکتے،پرویز خٹک


پشاور…خیبر پختونخواکے نو منتخب وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صوبے سے کرپشن کا خاتمہ ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہوگی،آج سے تبدیلی کا عمل شروع ہوگیا، وفاقی حکومت کی مرضی کے بغیرڈرون حملے ختم نہیں کراسکتے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ اگر وفاق میں ہماری حکومت ہوتی تو امریکا ڈرون حملوں کی ہمت بھی نہیں کرتا، وفاقی حکومت کی مرضی کے بغیرڈرون حملے ختم نہیں کراسکتے، دہشت گردی کا حل اکیلے ہمارے پاس نہیں۔ انہوں نے نوازشریف سے مطالبہ کیا کہ ڈرون حملوں اور دہشت گردی کے خلاف واضح پالیسی لائیں، اگرواضح پالیسی آئی تو ہم وفاقی حکومت کے ساتھ کھڑے ہوں گے، اگردرست پالیسی نہیں لائی گئی تو تحریک انصاف مخالفت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں اور ہماری حکومت میں زمین آسمان کا فرق ہوگا، ہماری حکومت جاگتی حکومت ہوگی سوئی ہوئی حکومت نہیں، ہمیں معلوم ہے ہم نے کیا کرنا ہے اور اس پر پہلے ہی دن عمل شروع کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبے کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے جو ناسور بن گیا ہے اور اس کا خاتمہ ہماری اولین ترجیجات میں شامل ہے۔نومنتخب وزیراعلیٰہمارے صوبے کو کئی مشکلات کا سامنا ہے،تحریک انصاف کی حکومت صوبے میں تبدیلی لائے گی،صوبے میں انصاف لائیں گے،کرپشن کا مکمل خاتمہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت عوام کے مسائل حل کرنے آئی ہے۔نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے انہیں منتخب کرنے پر ایوان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپوزیشن کو ساتھ لے کرچلیں گے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پرحل کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان صوبے کا ایک بڑا مسئلہ ہے، صوبے میں امن وامان کا قیام ہماری ذمے داری ہوگی۔ نو منتخب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وفاقی حکومت کی مرضی کے بغیرڈرون حملے ختم نہیں کراسکتے، دہشت گردی کا حل اکیلے ہمارے پاس نہیں۔ انہوں نے کہا کہ خودمختارکمیشن بنائیں گے، مجھ سمیت تمام وزرا کا بھی احتساب ہوگا،کیا ہم رکن اسمبلی اس لیے بنتے ہیں کہ ہرچیز بیچی جائے ،ہمارے صوبے کے ساتھ بہت ظلم ہوچکا ۔
Post your comments regarding:
Without Federal Government we cannot stop Drones
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest National News قومی خبریں

AKU has launched an app to check your coronavirus symptoms

15:15 آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی

Sindh reports 92 more coronavirus cases

15:04 سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ

Interior Ministry extended the visas to all foreigners

14:34 وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی

Job saving is the responsibility of Govt IHC

14:28 لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ

Centre abandoned the provinces decision to expand lockdown

14:15 مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا

Corona will rise by the end of April PM Khan

14:09 اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم

Shehbaz Sharif demands PM Imrans resignation

14:01 شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا

Payments under Ehsaas Emergency Cash Programme began

13:45 حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی

CJP hopes Govt work hard to make progress against corona

13:37 چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی

ECC approves Rs50 billion relief package for Utility Stores

13:33 ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3