Today new Ministers will take positions

Updated: April 25, 2024 Published: 2013-06-07


(eNews.pk) - The new Ministers will take office today, the president Asif Ali Zardari will administer the oath.













نئے وزرا آج منصب سنبھالیں گے، صدر زرداری حلف لیں گے


اسلام آباد… وفاقی کابینہ کی حلف برداری آج سہ پہر ایوان صدر میں ہوگی، صدر زرداری وزرا سے حلف لیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی طرف سے جن وفاقی وزارتوں کے قلمدانوں کو حتمی شکل دی گئی ہے اور متعلقہ وزراء کو بھی آگاہ کیا جا چکا ہے ان میں سینیٹر اسحاق ڈار وفاقی وزیر خزانہ اور چوہدری نثار وزیر داخلہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق خواجہ آصف وفاقی وزیر پانی و بجلی، شاہد خاقان عباسی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل ، پرویز رشید وفاقی وزیر اطلات و نشریات اور طارق فاطمی وزارت خارجہ کے مشیر کا قلمدان سنبھالیں گے۔ کابینہ کا حصہ بننے والے دیگر متوقع وفاقی وزراء اپنی وزارتوں کے بارے میں جاننے کے لیے تا حال ہاتھ پاوٴں مار رہے ہیں۔ انہی میں سے ایک متوقع وزیر نے جیو نیوز کے رابطہ کرنے پربتایا کہ اس بار وزیر اعظم میاں نواز شریف نے پارٹی کے سینئر رہنماوٴں سے بھی روایتی مشاورت نہیں کی اور وزارتوں کے قلمدانوں کا فیصلہ کسی کی پسند نا پسند کی بجائے خود کیا ہے۔ متوقع وفاقی وزراء میں زاہد حامد، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، رانا تنویر، راجہ ظفر الحق، خرم دستگیر، بلیغ الرحمان، سردار یوسف، کامران مائیکل، عبد القادر بلوچ، سائرہ افضل تارڑ، مسلم لیگ ف کے صدر الدین راشدی اور نیشنل پیپلز پارٹی کے غلام مرتضیٰ جتوئی شامل ہیں۔ وفاقی کابینہ کے ارکان سے صدر آصف زرادری حلف لیں گے جبکہ وزیر اعظم میاں نوازز شریف بھی اس موقع پرموجود ہوں گے۔
Post your comments regarding:
Today new Ministers will take positions
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest National News قومی خبریں

AKU has launched an app to check your coronavirus symptoms

15:15 آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی

Sindh reports 92 more coronavirus cases

15:04 سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ

Interior Ministry extended the visas to all foreigners

14:34 وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی

Job saving is the responsibility of Govt IHC

14:28 لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ

Centre abandoned the provinces decision to expand lockdown

14:15 مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا

Corona will rise by the end of April PM Khan

14:09 اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم

Shehbaz Sharif demands PM Imrans resignation

14:01 شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا

Payments under Ehsaas Emergency Cash Programme began

13:45 حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی

CJP hopes Govt work hard to make progress against corona

13:37 چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی

ECC approves Rs50 billion relief package for Utility Stores

13:33 ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3