There is the firing on the airplane in Peshawar

Updated: April 20, 2024 Published: 2014-06-25


(eNews.pk) - In Peshawar there is the firing on a PIA flight coming from Saudi Arabia to Pakistan. In this firing there are one woman killed and two peoples are injured. According to the sources when Airplane on landing that time unknown peoples open fire on the PIA flight 756 in which one woman is died and two peoples are injured. The dead body and injured peoples are shifted to the CMH Hospital.













پشاورایئرپورٹ پر سعودی عرب سے آنیوالی پی آئی اے کی پرواز پرفائرنگ


سعودی عرب سے آنے والی پرواز پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جب کہ 2 فلائٹ اسٹیورڈ زخمی ہوگئے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ایئرپورٹ پر سعودی عرب سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 756 پر لینڈنگ کے دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق اور 2 فلائٹ اسٹیورڈ زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد ایئرپورٹ پر ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے ریسکیوٹیموں کو طلب کرلیا گیا جنہوں نے دونوں فلائٹ اسٹیورڈ کو سی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیا جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے جبکہ واقعے میں جاں بحق خاتون کی لاش بھی اسپتال منتقل کردی گئی جن کی شناخت بیگم مقنون کے نام سے ہوئی، طیارے پر فائرنگ کے بعد پشاور ایئرپورٹ پر ہنگامی حالت نافذ کرکے فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا اور ایئرپورٹ پر آنےوالی پروازوں کا رخ لاہور کی جانب موڑ دیا گیا۔پی آئی اے کے طیارے پر فائرنگ ایئرپورٹ کے باہر سے اس وقت کی گئی جب پرواز رن وے پر لینڈ کررہی تھی تاہم پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت اتار لیا۔ذرائع کے مطابق جہاز پر دس گولیاں لگیں جبکہ جہاز میں 178 مسافر سوار تھے جنہیں بحفاظت لاؤنچ میں پہنچا دیا گیا ہے، واقعے کے بعد اے ایس ایف اور دیگر قانون نافذ کرنےوالے اداروں نے ایئرپورٹ کے اطراف سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ پولیس نے ایئرپورٹ آنے والے راستوں کی ناکہ بندی کردی ہے جبکہ ایئرپورٹ میں تمام گاڑیوں کا داخلہ بھی بند کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی ایئرپورٹ پر8 جون کو دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 28 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تمام دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔
Post your comments regarding:
There is the firing on the airplane in Peshawar
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest National News قومی خبریں

AKU has launched an app to check your coronavirus symptoms

15:15 آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی

Sindh reports 92 more coronavirus cases

15:04 سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ

Interior Ministry extended the visas to all foreigners

14:34 وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی

Job saving is the responsibility of Govt IHC

14:28 لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ

Centre abandoned the provinces decision to expand lockdown

14:15 مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا

Corona will rise by the end of April PM Khan

14:09 اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم

Shehbaz Sharif demands PM Imrans resignation

14:01 شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا

Payments under Ehsaas Emergency Cash Programme began

13:45 حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی

CJP hopes Govt work hard to make progress against corona

13:37 چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی

ECC approves Rs50 billion relief package for Utility Stores

13:33 ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3