Terrorists are moving forward to Baghdad

Updated: April 30, 2024 Published: 2014-06-13


(eNews.pk) - In Iraq, after take the control in the northern area the terrorists are moving forward to the capital city Baghdad. Terrorists in Iraq after Baghdad and the northern city control to turn the holy cities announced. The security forces of Iraq is fail to repel the terrorists.













عراق میں دہشتگردوں نےقبضے کیلئے بغداد اور مقدس شہروں کا رخ کرلیا


عراق میں دہشت گردوں نے شمالی شہروں پر کنٹرول کے بعد دارالحکومت بغداد اور مقدس شہروں کا رخ کرنے کااعلان کیا ہے۔ عراق ہرگزرتےلمحےشیعہ، سنی اور کردعلاقوں میں گہری تقسیم کی جانب بڑھ رہاہے۔ دس لاکھ عراقی فوجی کئی شہروں پر دہشتگردوں کاکنٹرول روکنےمیں ناکام رہے ہیں تاہم بغدادکی طرف پیش قدمی کرنے والوں کواب پیچھے دھکیلنےکی کوشش کی جارہی ہے۔ عراقی وزیرخارجہ کاکہناہےکہ فوج اپنی طاقت کےبل پرالقاعدہ کوپیچھےدھکیل رہی ہے، بغدادکےشمال میں کامیابی بھی ملی ہے۔ انہیں توقع ہےکہ القاعدہ کومغربی عراق اورمشرقی شام میں ریاست بنانےسےروکا جاسکےگا۔ شام میں الیپوسےعراق میں بغداد کے نواح اورابوکمال سےموصل تک کئی شہر القاعدہ کےنرغے میں ہیں۔ صدام حسین کےشہرتکریت اورآئل ریفائنریز کےشہر بائیجی کو چھڑانےکے لیےفضائیہ نےاب حملےکیےہیں۔ فضائی اورزمینی حملےموصل پر پھرسےقبضے کےلیےبھی کیےگئےہیںتاہم ایک ایسےلمحے میں جب تکریت سمیت مختلف شہروں میں دہشتگرد نیم مسلح اہلکاروں کویرغمال بنارہےہیں، امریکانےکارروائی میں مدد دینے سےصاف انکارکردیاہے۔ دہشتگردوں کارخ اب بغداداور مقدس شہروں کی جانب ہے۔ایران صورتحال پرنظر رکھےہوئےہے۔ایران کےصدرحسن روحانی نےکہاہے کہ انکا ملک دہشتگردی برداشت نہیں کرےگا۔وہ اقوام متحدہ کوبتاچکےہیں کہ ایران خطےاوردنیابھر میں تشدد،انتہاپسندی اوردہشتگردی کامقابلہ کرنےکےلیےتیارہے۔ بغداداوربصرہ میں ہزاروں شہری مقابلےکی تیاری کررہےہیں جنہوںنےخودکوفوج میںرضاکارکے طور پرشامل کرلیاہے۔ شام جیسی صورتحال کاسامناکرنےاورنقل مکانی پرمجبورعراقیوں کاکہناہےکہ دہشتگردوں کےٹھکانوں پرپاکستان اوریمن میں ڈرون حملےکیے جاسکتےہیںتوشام اورعراق کوتقسیم کرنےوالوں کےخلاف کارروائی سے نظریں کیوں چرائی جارہی ہیں۔
Post your comments regarding:
Terrorists are moving forward to Baghdad
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest International News بین الاقوامی خبریں

Daesh accept for US airbase attack in Afghaninstan

13:55 داعش نے افغانستان میں امریکی ایئر بیس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے

Afghan govt release 100 Taliban prisoners today

13:51 افغان حکومت نے امن عمل کے طور پر 100 طالبان قیدیوں کو رہا کر دیا

Shab e Barat observed at homes due to Coronavirus

13:20 کورونا وائرس کی وجہ سے گھروں میں شب برات منائی گئ

Saudi Arabia declares Yemen cease fire amid pandemic

13:05 عودی عرب نے وبائی امراض کے درمیان یمن پر فائر بندی کا اعلان کردیا

US second highest in world in coronavirus passings

13:01 کورونا وائرس سے ہونے والی اموات میں امریکہ دنیا میں دوسرے نمبر پر آگیا

Chinas Wuhan lockdown ends after two months

11:23 چین کے شہر ووہان میں لاک ڈاؤن دو مہینوں کے بعد ختم ہوگیا

State of emergency imposed in Japan but no lockdown

11:19 جاپان میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئ لیکن کوئی لاک ڈاؤن نہیں ہے

Germany launches smartwatch app to watch virus spread

11:00 جرمنی نے وائرس کے پھیلاؤ کی نگرانی کے لئے اسمارٹ واچ ایپ تیار کرلی

WhatsApp tightens message forwarding

15:16 واٹس ایپ نے غلط خبروں کو روکنے کیلیےمیسج فارورڈنگ کو سخت کردیا ہے

British PM Boris Johnson transferred to ICU due to Corona

13:48 برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کورونا کی وجہ سے آئی سی یو میں منتقل ہوگئے
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3