Tahir Ul Qadri hijacked the plane

Updated: April 25, 2024 Published: 2014-06-23


(eNews.pk) - The Federal Broadcast Minister Pervaiz Rasheed said the Dr. Allama Tahir Ul Qadari and the workers of Pakistan Awami Tehreek hijacked the airplane. He also clarified the position of Government that the Government have no aim to arrest him and his security and the party other workers on government and aircraft diverted only for the security reason.













طاہرالقادری نے جہاز کو ہائی جیک کر لیا ہے، پرویز رشید


اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نے جہاز کو ہائی جیک کر لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکن جہاز کے دروازوں پر قبضہ کر کے لاقانونیت کا مظاہرہ کر رہے ہیں، انھوں نے جہاز کو ہائی جیک کر لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی جان کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے، حکومت کا پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کو گرفتار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے تاہم سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ان کے طیارے کو لاہور ایئرپورٹ پر اتارا گیا، اور پھر ہیلی کاپٹر کے ذریعے سے انھیں ان کے دفتر پہنچایا جائے گا، علامہ صاحب بھی شیخ رشید اور عمران خان کی طرح عام شہری ہیں، وہ جہاں جانا چاہیں جا سکتے ہیں۔

پرویز رشید نے کہا کہ سول ایوی ایشن حکام نے حکومت کو ان خدشات سے آگاہ کیا کہ اسلام آباد میں بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے باہر بے قابو ہجوم موجود ہے، اتنے بڑے ہجوم میں کوئی دہشت گرد بھی شامل ہو کر ان کو نقصان پہنچا سکتا تھا اس لئے جہاز کا رخ لاہور کی جانب موڑا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قادری صاحب کے ہجوم نے اسلام آباد میں تور پھوڑ کی اور پولیس پر پتھراؤ کیا جس کے بعد پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے جوابی کارروائی کی۔

ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب کور کمانڈر سطح کے افسران سے مذاکرات کے حوالے سے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ اگر علامہ صاحب حکومت سے مذاکرات نہیں کرنا چاہتے تو مت کریں لیکن سول انتظامیہ موجود ہے ان سے مذاکرات کئے جا سکتے ہیں، آئین میں فوج کے سیاسی کردار کا کہیں بھی ذکر موجود نہیں ہے، فوج نہ تو سیاسی معاملات میں دخل اندازی کرتی ہے اور نہ ہی طاہر القادری کا یہ مطالبہ جائز ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا طیارہ دبئی سے اسلام پہنچا تو اس کا رخ بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا اور طیارے نے 9 بج کر 35 منٹ پر لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کیا تاہم ڈاکٹر طاہر القادری نے طیارے سے باہجر آنے سے انکار کر دیا۔
Post your comments regarding:
Tahir Ul Qadri hijacked the plane
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest National News قومی خبریں

AKU has launched an app to check your coronavirus symptoms

15:15 آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی

Sindh reports 92 more coronavirus cases

15:04 سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ

Interior Ministry extended the visas to all foreigners

14:34 وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی

Job saving is the responsibility of Govt IHC

14:28 لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ

Centre abandoned the provinces decision to expand lockdown

14:15 مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا

Corona will rise by the end of April PM Khan

14:09 اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم

Shehbaz Sharif demands PM Imrans resignation

14:01 شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا

Payments under Ehsaas Emergency Cash Programme began

13:45 حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی

CJP hopes Govt work hard to make progress against corona

13:37 چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی

ECC approves Rs50 billion relief package for Utility Stores

13:33 ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3