Sunny Deol clashes with film producer

Updated: April 23, 2024 Published: 2013-11-19


(eNews.pk) - Mumbai: Bollywood action hero Sunny Deol has clashed with film “Bhaiyyaji Superhit” producer.













سنی دیول کا فلم بھیاجی سپر ہٹ کے پروڈیوسر سے رقم کا تنازع بڑھ گیا


ممبئی… این جی ٹی…اپنے نرم مزاج کیلئے مشہور بالی ووڈاداکار سنی دیول کے بھاری بھرکم مکے سے کون واقف نہیں جنہیں شدید غصہ آجائے تو وہ اس کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔جی ہاں،ایسا ہی کچھ ہوا بالی ووڈ فلم پروڈیوسر مہیندر دھریوال کے ساتھ جو معاوضے کی عدم ادائیگی پر سنی دیول کا ڈھائی کلو کا مکا کھانے سے بال بال بچ گئے۔ پروڈیوسر مہیندر نے سنی دیول کو اپنی فلم ”بھیاجی سپرہٹ “ میں کاسٹ کیا تھا تاہم معاہدے کے مطابق مہیندر نے سنی کو معاوضے کی ادائیگی نہ کی جس پر انہوں نے فلم کی ڈبنگ نہیں کروائی۔ اس صورتحال میں سنی دیول کو منانے کیلئے جب مہیندر انکے دفتر پہنچے تو انہوں نے معاوضے کی ادائیگی کے بعد ڈبنگ کی شرط رکھی اور کہا کہ اگر انہیں رقم نہ دی تو وہ اسے اپنے پروڈکشن ہاوٴس کے بینر تلے ریلیز کردیں گے۔ بحث و مباحثہ اس قدر شدت اختیارکر گیا کہ معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گیا تاہم موقع پر موجود لوگوں نے فوراً بیچ بچاوٴ کرایا۔بیچارے پروڈیوسر صاحب تومعاملے کو عدالت میں لے جانا چاہتے تھے تاہم فلم کے ہدایتکار نیرج پاٹھک اور ایکشن ڈائریکٹر ٹینوورما نیا نے انہیں اس اقدام سے روکتے ہوئے سنی دیول کورقم جلد از جلد ادا کرنے اور فلم مکمل کرنے کی تاکید کی۔
Post your comments regarding:
Sunny Deol clashes with film producer
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest Entertainment News انٹرٹینمنٹ

Ration distribution shown so more people will encourage Mani

14:38 راشن تقسیم کا کام دکھانا چاہئے تاکہ مزید لوگوں کا بھی دل کرے مانی

YouTube has started working on app like Tiktok

14:23 یوٹیوب نے ٹکٹوک جیسی ایپ پر کام کرنا شروع کردیا ہے

Samina Ahmed and Manzar Sehbai got married

11:59 ثمینہ احمد اور منظر صہبائی نے شادی کر لی

Mahira Khan promise to return to tv after completion of film

10:47 ماہرہ خان اپنی فلم مکمل کرنے کے بعد ٹیلی ویژن پر واپس آنے کا وعدہس

Famous youtuber & prankster gets tax order

09:24 مشہور یوٹبر کو ٹیکس کو ٹیکس جمع کرانے کا حکم

Pakistan Celebrities stuck in Thailand due to Coronavirus

13:09 پاکستان شوبز کی مشہور شخصیات کورونا وائرس کی وجہ سے تھائی لینڈ میں پھنس گئی

55th birthday of legend singer Nazia Hassan

12:29 لیجنڈ گلوکارہ نازیہ حسن کی آج 55 ویں سالگرہ

Famous Actor Nadia Jamil diagnosed with breast cancer

11:23 مشہور اداکارہ نادیہ جمیل کو چھاتی کے کینسر کی تشخیص

Maya Ali displays her culinary abilities during isolate

09:59 مایا علی قرنطین کے دورانی مہارت دکھاتے ہوے۔

Ayeza Khan & Danish Taimoor features together in Meher Posh

09:53 عائزہ خان اور دانش تیمو ‘مہر پوش’ میں دوبارا ایک ساتھ نظر آییں گے
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3