SRK Chennai Express's first song video release

Updated: April 23, 2024 Published: 2013-06-24


(eNews.pk) - New Delhi: The pair of 2007 movie Om Shanti Om Shahrukh Khan and Deepika Padukone is ready to fire on silver screen their new Comedy Action Movie Chennai Express's first song video has been released after trailer.













شاہ رخ خان کی "چنائے ایکسپرس"کے پہلے گانے کی وڈیو جاری


این جی ٹی…نئی دہلی…2007ء کے بعد شاہ رخ خان اور دپیکا کی جوڑی پھر سلور اسکرین پر تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہے جن کی نئی ایکشن
کامیڈی فلم"چنائے ایکسپرس"کے ٹریلر کے بعد پہلے گانے کی وڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔امیتابھ بھٹا چاریہ کے تحریر کردہ'ون ٹو تھری فور،گیٹ آن دی ڈانس فلور"کے بولوں پر مبنی اس گانے کو وشال ڈالڈانی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جسکی وڈیو میں شاہ رخ خان ساؤتھ انڈین بیوٹی پریامنی کیساتھ ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں جسے راجو سُندارم نے کوریوگراف کیاہے جبکہ گانے سمیت فلم کی موسیقی موسیقار جوڑی وشال شیکھر نے ترتیب دی ہے۔ ہدایتکار روہت شیٹھی کی فلم چنائے ایکسپریس میں شاہ رُخ اور دپیکا کیساتھ ساتھ ستھیا راج،منورما اور کپل شرما اہم کردار ادا کررہے ہیں جبکہ رانی مکھرجی فلم میں بحیثیت مہمان اداکارہ شامل ہونگی۔شاہ رُخ خان کی اہلیہ گوری خان کی پروڈیوس کردہ اس ایکشن کامیڈی فلم میں چھ سال بعد بلاک بسٹر فلم "اوم شانتی اوم "کی جوڑی پھر ساتھ نظر آئیگی جسکی کہانی ایک آدمی کے ممبئی سے رامیشورم تک کے سفر کے گرد گھومتی ہے۔ریڈ چلیز اینٹرٹینمنٹ کے اشتراک سے بننے والی فلم"چنائے ایکسپرس"یو ٹی وی موشن پکچرز کے تحت رواں سال عید کے موقع پر8اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
Post your comments regarding:
SRK Chennai Express's first song video release
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest Entertainment News انٹرٹینمنٹ

Ration distribution shown so more people will encourage Mani

14:38 راشن تقسیم کا کام دکھانا چاہئے تاکہ مزید لوگوں کا بھی دل کرے مانی

YouTube has started working on app like Tiktok

14:23 یوٹیوب نے ٹکٹوک جیسی ایپ پر کام کرنا شروع کردیا ہے

Samina Ahmed and Manzar Sehbai got married

11:59 ثمینہ احمد اور منظر صہبائی نے شادی کر لی

Mahira Khan promise to return to tv after completion of film

10:47 ماہرہ خان اپنی فلم مکمل کرنے کے بعد ٹیلی ویژن پر واپس آنے کا وعدہس

Famous youtuber & prankster gets tax order

09:24 مشہور یوٹبر کو ٹیکس کو ٹیکس جمع کرانے کا حکم

Pakistan Celebrities stuck in Thailand due to Coronavirus

13:09 پاکستان شوبز کی مشہور شخصیات کورونا وائرس کی وجہ سے تھائی لینڈ میں پھنس گئی

55th birthday of legend singer Nazia Hassan

12:29 لیجنڈ گلوکارہ نازیہ حسن کی آج 55 ویں سالگرہ

Famous Actor Nadia Jamil diagnosed with breast cancer

11:23 مشہور اداکارہ نادیہ جمیل کو چھاتی کے کینسر کی تشخیص

Maya Ali displays her culinary abilities during isolate

09:59 مایا علی قرنطین کے دورانی مہارت دکھاتے ہوے۔

Ayeza Khan & Danish Taimoor features together in Meher Posh

09:53 عائزہ خان اور دانش تیمو ‘مہر پوش’ میں دوبارا ایک ساتھ نظر آییں گے
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3