South Africa wins 1st ODI by 1 run

Updated: April 18, 2024 Published: 2013-10-31


(eNews.pk) - Sharja: Pakistan defeated by South Africa in UAE 1st ODI match by 1 run. South Africa bated first and give 184 runs target and Pakistani team cannot chased this target and loosed match by 1 run. South Africa won 1st ODI and leading series by 1-0.













پاکستان جنوبی افریقا سے جیتا ہوا میچ ہارگیا، 1رنز سے شکست


شارجہ…شارجہ میں قسمت بھی ساتھ تھی مگرپاکستان جنوبی افریقاسے جیتاہوامیچ ہارگیا، چاروکٹوں پرایک سوپینسٹھ رنزبناکرچھ کھلاڑی ریت کی دیواربن گئے، اسطرح جنوبی افریقا نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میں ایک رن سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ شارجہ میں جنوبی افریقی ٹیم آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی، سعید اجمل اور شاہد آفریدی کے سامنے تمام بیٹسمین بے بس نظر آئے، وین پارنیل کی پہلی ون ڈے ففٹی نے ٹیم کو سہارا دیا، پوری ٹیم 183 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں پاکستان کا آغاز اچھا نہ تھا، ناصر جمشید صفر پر ہی واپس پویلین لوٹ گئے، حفیظ اور احمد شہزاد نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرکے اننگز کو سنبھالا، احمد شہزاد 58 اور محمد حفیظ 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ڈوپلیسی نے احمد شہزاد کو ٹکر مار کر زخمی بھی کیا، لیکن نوجوان اوپنر نے ہمت نہ ہاری، مصباح الحق نے 31 رنز کی اننگز کے دوران کیرئیر کے 4000 رنز بھی مکمل کرلئے، عمر اکمل اور عمر امین نے اسکور تو آگے بڑھایا مگر دونوں کے آؤٹ ہوجانے کے بعد گرین شرٹس مشکلات کا شکار ہوگئے، سہیل تنویر، شاہد آفریدی اور وہاب ریاض بھی آئے اور چلے گئے، ایسے میں سعید اجمل اور محمد عرفان پاکستان کو ٹارگٹ کے قریب لے گئے لیکن صرف ایک رن پہلے محمد عرفان اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ وین پارنیل اور عمران طاہر نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سوٹسوبے اور مورنے مورکل نے بھی دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جنوبی افریقا نے اس کامیابی کے ساتھ ہی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ قومی ٹیم کی شکست پر شعیب اختر نے کہا ہے کہ اٹھارہ بیس سال ہوگئے، پاکستان ٹیم کی حالت نہیں بدلی، کھلاڑیوں کی کارکردگی نے بہت مایوس کیا، جیو نیوز کے اسپورٹس اینکر التمش جیوا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈر کے کھیلیں گے تو کبھی جیت نہیں سکیں گے۔ ون ڈے میں شکست سے کپتان مصباح الحق کا دل ہی ٹوٹ گیا، کہتے ہیں سمجھ نہیں آتا پاکستان کتنے رنزکا پہاڑ کھڑا کرے کہ بلے بازوں کی بے چینی ختم ہو،عمراکمل نے کمرتوڑی اورآفریدی کی وکٹ نے میچ کاپانسہ ہی پلٹ دیا۔
Post your comments regarding:
South Africa wins 1st ODI by 1 run
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest Sports News کھیلوں کی خبریں

Real Madrid wage cut for players & staff due to Coronavirus

13:10 کورونا وائرس کی وجہ سے رئیل میڈرڈ کے کھلاڑیوں اور عملے کےتنخواہوں میں کٹوتی

Let’s retire together Shoaib Malik trolls Ramiz Raja

10:59 آئیے ایک ساتھ ریٹائر ہوں شعیب ملک نے رمیز راجہ کو مزاحیہ انداز میں ٹرول کیا

National cricketers will now take online fitness test

14:21 قومی کرکٹرز آن لائن فٹنس ٹیسٹ بھی دیں گے

World table tennis championships postponed due to corona

10:05 ورلڈ ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ کورونا کی وجہ سے ملتوی ہوگئی

MotoGP events in Spain Italy postponed

10:01 اٹلی کاتالونیا میں موٹو جی پی پروگراموں کو ملتوی کردیا گیا

UEFA postpone all international matches scheduled for June

13:17 یو ای ایف اے نے تمام بین الاقوامی میچوں کو جون تک ملتوی کردیا

Inzamam ul Haq opened the conspiracy files against him

12:21 انضمام الحق نے اپنے خلاف 2005 میں ہوئی سازش پر بول پاڑے

Yousaf criticize Hafeez & Maliks selection ahead of T20 Cup

11:30 یوسف نے ٹی ۲۰ ورلڈ کپ میں حفیظ ملک انتخاب پر سوال اٹھا دیا

Football will be totally different after corona pandemic

08:59 کورونا وبائی بیماری کے بعد فٹ بال بالکل مختلف ہوگا

Shane Warne selects Wasim Akram as Pakistans Best XI Captain

13:10 شین وارن نے وسیم اکرم کو پاکستان کی بہترین الیون کپتان منتخب کرلیا
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3