|
Updated: April 26, 2024 |
Published: 2012-11-02 |
(eNews.pk) -
MUMBAI: Famous actor Shahrukh Khan will be his 47th birthday on November 2 to celebrate.
Born in New Delhi in 1965, Shahrukh started his career on television and made his debut on the big screen in 1992 with the film Deewana and played in many blockbusters including Ra One, Om Shanti Om, Chak de India and Don.
Known as King Khan of Bollywood, Shahrukh was included in the list of the 50 most influential people by American magazine newsweek in 2008.
He has won numerous awards in recognition of his services to Indian cinema films and including the 4th highest Indian civilian honor "Padmashiri" and the 2nd highest French civilian award "Ordre des Arts et des Lettres".
He received an honorary doctorate from the University of Bedfordshire and is the only Bollywood actor to Chubb grant from Yale University.
|
|
ممبئی … اداکارشاہ رُخ خان 2نومبر کو اپنی 47ویں سالگرہ منائینگے۔2نومبر1965کو نئی دہلی پیدا ہونے والے اداکارشاہ رُخ خان نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1980میں چھوٹی اسکرین سے کیا جبکہ فلمی دنیا میں ان کی آمد 1992میں فلم دیوانہ(Deewana) کے ذریعے ہوئی۔ان کی کامیاب فلموں میں دل والے دلہنیا لے جائیں گے،دل تو پاگل ہے،کچھ کچھ ہوتا ہے،چک دے انڈیا،کل ہو نا ہو،کبھی خوشی کبھی غم،کبھی الوداع نہ کہنا، ویر زارا،اوم شانتی اوم،ڈان،رب نے بنادی جوڑی،بلو باربر،مائی نیم از خان، RA Oneاور ڈانو ٹوجیسی بلاک بسٹر فلمیں شامل ہیں۔واضح رہے کہ ہندوستانی فلمی دنیا میں اپنی اداکاری کے باعث کنگ خان کا خطاب حاصل کرنے والے شاہ رُخ کو 2008میں امریکی جریدے نیوز ویک (Newsweek)نے دنیا کے 50 بااثرترین شخصیات میں شامل کیا تھا۔لاتعداد فلموں میں لاجواب اداکاری کے جوہر دکھانے والے شاہ رُخ خان بھارت کے چوتھے بڑے سویلین اعزاز پدما شری اورفرانس کے دوسرے بڑے سویلین اعزازOrdre des Arts et des Lettresآرڈر آف آرٹس اینڈ لیٹرز سمیت متعدد فلمی ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں۔شاہ رخ خان کو ناصرف یونیورسٹی آف بیڈ فورڈ شائر کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری مل چکی ہے بلکہ وہ واحد بالی ووڈ اداکار ہیں جنہیںYaleیونیورسٹی نےChubbفیلوشپ سے بھی نوازا ہے۔شاہ رخ خان کی آنے والی فلموں میں آنجہانی ہدایتکار یش چوپڑا کی فلم"جب تک ہے جاں"شامل ہے جس میں انہوں نے کترینہ اور انوشکا کیساتھ کام کیا ہے جو13نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔
|
|
|
Post your comments regarding: Shahrukh Khan celebrates his 47th Birthday
|
|
Todays 10 Latest Entertainment News
|
|
انٹرٹینمنٹ
|
|
|
14:38
|
راشن تقسیم کا کام دکھانا چاہئے تاکہ مزید لوگوں کا بھی دل کرے مانی
|
|
|
14:23
|
یوٹیوب نے ٹکٹوک جیسی ایپ پر کام کرنا شروع کردیا ہے
|
|
|
11:59
|
ثمینہ احمد اور منظر صہبائی نے شادی کر لی
|
|
|
10:47
|
ماہرہ خان اپنی فلم مکمل کرنے کے بعد ٹیلی ویژن پر واپس آنے کا وعدہس
|
|
|
09:24
|
مشہور یوٹبر کو ٹیکس کو ٹیکس جمع کرانے کا حکم
|
|
|
13:09
|
پاکستان شوبز کی مشہور شخصیات کورونا وائرس کی وجہ سے تھائی لینڈ میں پھنس گئی
|
|
|
12:29
|
لیجنڈ گلوکارہ نازیہ حسن کی آج 55 ویں سالگرہ
|
|
|
11:23
|
مشہور اداکارہ نادیہ جمیل کو چھاتی کے کینسر کی تشخیص
|
|
|
09:59
|
مایا علی قرنطین کے دورانی مہارت دکھاتے ہوے۔
|
|
|
09:53
|
عائزہ خان اور دانش تیمو ‘مہر پوش’ میں دوبارا ایک ساتھ نظر آییں گے
|
|
Enews.pk