Saudi Arab & Arab Emirates celebrating Eid today

Updated: April 24, 2024 Published: 2013-08-08


(eNews.pk) - Karachi : Shawal moon has sighted in Saudi Arab and other Arab Emirates countries are celebrating Eid today. As usual tow Eids will be celebrating in U.S.A. and European countries, however according to calendar Eid is today.













سعودی عرب، عرب امارات سمیت کئی عرب ممالک میں آج عید


کراچی....سعودی عرب، عرب امارات سمیت کئی عرب ممالک میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے، آج عید منائی جائے گی۔ دوسری طرف امریکا اور یورپ میں اس مرتبہ پھر دو عیدیں منائی جائیں گی، تاہم کیلینڈر کے تحت عید آج ہوگی۔ پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جبکہ شمالی وزیرستان، بنوں، باڑا اور مردان میں آج عید منائی جائے گی۔ سعودی عرب میں آج عید منائی جائے گی، پاکستان کے بعض قبائلی علاقوں سمیت مردان میں بھی سعودی عرب کے ساتھ عید منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بنوں کے علما نے اعلان کیا ہے کہ اہل حدیث سے تعلق رکھنے والے افراد سعودی عرب کے ساتھ عید منائیں گے، خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے مقامی علمانے بھی سعودی عرب کے ساتھ آج عید منانے کا اعلان کردیا ہے ، جبکہ شمالی وزیرستان میں عیدکاچاند دیکھنے کےلئے علما کی 40 رکنی کمیٹی بیٹھی، مختلف علاقوں میں چاند نظر آنے کی 50 شہادتیں موصول ہونے کے بعدقبائلی عمائدین نے شمالی وزیرستان ایجنسی بھر میں سعودی عرب کیساتھ عید منانے کا اعلان کردیا ہے، ادھر مہمند ایجنسی میں بھی قبائلی عمائدین نے سعودی عرب کیساتھ عید منانے کا اعلان کیا ہے۔ مردان میں بھی شوال کا چاند نظر آگیا ہے، اس بات کا اعلان علاقہ گوجر گڑھی کے پیش امام قاضی فرید اللہ نے کیا۔ ان کا کہناتھا کہ ضلع مردان کے مختلف علاقوں میں چاند کی دس شہادتیں موصول ہوئیں جس کے بعد مردان کے بھی بعض علاقوں میں کل عید منائی جائےگی۔
Post your comments regarding:
Saudi Arab & Arab Emirates celebrating Eid today
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest International News بین الاقوامی خبریں

Daesh accept for US airbase attack in Afghaninstan

13:55 داعش نے افغانستان میں امریکی ایئر بیس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے

Afghan govt release 100 Taliban prisoners today

13:51 افغان حکومت نے امن عمل کے طور پر 100 طالبان قیدیوں کو رہا کر دیا

Shab e Barat observed at homes due to Coronavirus

13:20 کورونا وائرس کی وجہ سے گھروں میں شب برات منائی گئ

Saudi Arabia declares Yemen cease fire amid pandemic

13:05 عودی عرب نے وبائی امراض کے درمیان یمن پر فائر بندی کا اعلان کردیا

US second highest in world in coronavirus passings

13:01 کورونا وائرس سے ہونے والی اموات میں امریکہ دنیا میں دوسرے نمبر پر آگیا

Chinas Wuhan lockdown ends after two months

11:23 چین کے شہر ووہان میں لاک ڈاؤن دو مہینوں کے بعد ختم ہوگیا

State of emergency imposed in Japan but no lockdown

11:19 جاپان میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئ لیکن کوئی لاک ڈاؤن نہیں ہے

Germany launches smartwatch app to watch virus spread

11:00 جرمنی نے وائرس کے پھیلاؤ کی نگرانی کے لئے اسمارٹ واچ ایپ تیار کرلی

WhatsApp tightens message forwarding

15:16 واٹس ایپ نے غلط خبروں کو روکنے کیلیےمیسج فارورڈنگ کو سخت کردیا ہے

British PM Boris Johnson transferred to ICU due to Corona

13:48 برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کورونا کی وجہ سے آئی سی یو میں منتقل ہوگئے
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3