Russian President most powerful person

Updated: April 25, 2024 Published: 2013-10-31


(eNews.pk) - New York: Recently, worldwide famous magazine Forbes published the list of most powerful peoples of the world today. Russian President Vladimir is taking first position in this list of most powerful people of world. Vladimir has left behind also the USA President Obama.













امریکی نہیں روسی صدر دنیا کے با اثر ترین شخص


نیویارک…مشہور بین الاقوامی جریدے فوربز نے دنیا کے طاقتور ترین افراد کی فہرست جاری کر دی ہے، اس فہرست میں کئی نام ایسے آئے ہیں جو کئی لوگوں کے لیے باعث ِ حیرت ہیں۔مشہور جریدے فوربز نے روسی صدر ولادی میر پوٹن کو دنیا کا طاقت ور ترین شخص قرار دیا ہے۔ یوں پوٹن نے یہ اعزاز امریکی صدر اوباما سے چھین لیا ہے جو پچھلے سال دنیا کی طاقت ور ترین شخصیت قرار پائے تھے۔ اوباما اب بھی دوسرے طاقت ور ترین شخص ہیں۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری جنرل شی جِن پنگ تیسرے نمبر پر ہیں۔ پوپ فرانسس نے چوتھا اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے پانچواں نمبر حاصل کیا ہے۔ انجیلا مرکل دنیا کی طاقت ور ترین خاتون بھی قرار دی گئی ہیں۔ مائیکروسوفٹ کے سربراہ بل گیٹس دنیا کے چھٹے طاقت ور ترین شخص ہیں۔ سعودی شاہ عبداللہ کا نمبر آٹھواں ہے۔ کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی کو 21 واں نمبر ملا ہے جب کہ ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای 23 ویں نمبر پر ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون 32 ویں نمبر پر ہیں۔ فہرست میں طاقت ور نوجوانوں کا بھی ذکر ہے۔ فیس بک کے بانی انتیس سالہ مارک زکربرگ دنیا کے طاقت ور ترین نوجوان ہیں۔ پچھلے سال جنرل اشفاق پرویز کیانی کو دنیا کی 28ویں طاقت ور ترین شخصیت قرار دیا گیا تھا لیکن اس سال ان سمیت کسی پاکستانی کا نام اس فہرست میں شامل نہیں ہے۔
Post your comments regarding:
Russian President most powerful person
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest International News بین الاقوامی خبریں

Daesh accept for US airbase attack in Afghaninstan

13:55 داعش نے افغانستان میں امریکی ایئر بیس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے

Afghan govt release 100 Taliban prisoners today

13:51 افغان حکومت نے امن عمل کے طور پر 100 طالبان قیدیوں کو رہا کر دیا

Shab e Barat observed at homes due to Coronavirus

13:20 کورونا وائرس کی وجہ سے گھروں میں شب برات منائی گئ

Saudi Arabia declares Yemen cease fire amid pandemic

13:05 عودی عرب نے وبائی امراض کے درمیان یمن پر فائر بندی کا اعلان کردیا

US second highest in world in coronavirus passings

13:01 کورونا وائرس سے ہونے والی اموات میں امریکہ دنیا میں دوسرے نمبر پر آگیا

Chinas Wuhan lockdown ends after two months

11:23 چین کے شہر ووہان میں لاک ڈاؤن دو مہینوں کے بعد ختم ہوگیا

State of emergency imposed in Japan but no lockdown

11:19 جاپان میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئ لیکن کوئی لاک ڈاؤن نہیں ہے

Germany launches smartwatch app to watch virus spread

11:00 جرمنی نے وائرس کے پھیلاؤ کی نگرانی کے لئے اسمارٹ واچ ایپ تیار کرلی

WhatsApp tightens message forwarding

15:16 واٹس ایپ نے غلط خبروں کو روکنے کیلیےمیسج فارورڈنگ کو سخت کردیا ہے

British PM Boris Johnson transferred to ICU due to Corona

13:48 برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کورونا کی وجہ سے آئی سی یو میں منتقل ہوگئے
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3