Rain Emergency held in Karachi

Updated: April 20, 2024 Published: 2012-09-07


(eNews.pk) - Karachi: A Rain Emergency held in hold Karachi due to heavy rain in different areas of sindh and Karachi. Many cars are stuck on road in rainwater.













کراچی: مختلف علاقوں میں پانی میں گاڑیاں پھنس گئیں، رین ایمرجنسی نافذ


کراچی … کراچی میں برسنے والی رحمت کئی لوگوں کیلئے زحمت بن گئی، مختلف شاہراہوں پر بارش کے پانی میں گاڑیاں پھنسی رہی جبکہ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے رین ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ گزشتہ روز ہونے والی بارش کی وجہ سے پانی رات گئے تک سڑکوں پر جمع رہا جس سے متعدد لوگ کو سڑکوں پر ہی رات گزارنے پر مجبور ہو گئے۔ گزشتہ روز کراچی میں بادل خوب گرجے اور پھر برستے ہی چلے گئے۔وقفے وقفے سے ہونے والی بارش نے شہرکی مختلف شاہراہوں پر پانی کھڑا کر دیا، جس کی وجہ سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور پانی زیادہ ہونے سے کئی گاڑیاں بند بھی ہو گئیں، جو رات گئے تک شہر کی مختلف سڑکوں پر کھڑی رہیں اور کچھ لوگ تو ایسے بھی تھے جو گھنٹوں پیدل چلنے کے باوجود اپنی فلائٹ حاصل نہ کر سکے۔ ایک مسافر نے بتایا کہ مجھے لندن جانا تھا میں ٹریفک جام کی وجہ سے پیدل ہی چلا لیکن ٹائم پر نہیں پہنچ سکا۔لیکن اس صورتحال میں بڑی گاڑیوں والے حضرات نے خوب نوٹ بنائے اور پانی سے خراب ہو جانے والی گاڑی کو منزل پر پہنچانے کے منہ مانگے دام وصول کئے۔ ایک گاڑی مالک نے بتایا کہ آپ انتظامیہ کو کیوں کہتے ہیں یہاں تو عوام بھی نوٹ بنانے میں مصروف ہے۔ کراچی والے بھی خوب بارش کا انتظار کرتے ہیں اور جب پانی برستا ہے تو شہری حکومتوں کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ جاتے ہیں۔
Post your comments regarding:
Rain Emergency held in Karachi
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest Weather News موسم کا حال

Light rain turns weather lovely in Lahore

13:19 لاہور میں ہلکی بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا

Karachi to suffer heat spell for next 4 days

11:55 کراچی میں آئندہ 4 روز شدید گرمی کی پیش گوئی

Islamabad: Rain expecting today

05:31 اسلام آباد سمیت آج ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکا ن

Rain predicts in Kashmir & Islamabad

05:25 میرپورخاص، سکھر، حیدر آباد، ژوب، کشمیر اور اسلام آباد میں بارش کا امکان

Rain expects in Balochistan, Punjab & Kashmir

05:54 آج سندھ، بلوچستان، پنجاب ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں بارش کا امکان

Punjab, KPK & Sindh rain expects

05:55 پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ میں آج کہیں کہیں بارش کی پیش گوئی

Rain expecting in Upper Punjab & Kashmir

05:33 آج بالائی پنجاب اور کشمیر میں بارش کاامکان

Rain expects in Punjab & Islamabad

05:25 کشمیر، اسلام آباد سمیت پنجاب،خیبر پختونخواہ میں بارش کا امکان

Punjab & Islamabad weather pleasant after rain

06:09 اسلام آباد اور پنجاب کے کئی شہروں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار

Today rain expects in upper Punjab & Kalat

05:24 آج بالائی پنجاب، مالاکنڈ،ہزارہ اور قلات ڈویژن میں بارش کا امکان
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3