Rain & Flood in Country: 15 people dead

Updated: April 25, 2024 Published: 2012-09-06


(eNews.pk) - Karachi: Moon soon rains in different parts of country. 13 swept away in flood nullah, Roof collapse in Faisalabad and Thatta and 2 dead. 17 people swept away in flood nullah in Naseerabad after heavy rain in Azad Jammu & Kashmir.













ملک کے مختلف علاقوں میں بارشیں اور سیلاب،15افراد ہلاک


کراچی… ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون کی بارشوں نے جل تھل کردیا ،آزادکشمیر میں 13 افراد سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہوگئے، فیصل آباد اور ٹھٹھہ میں بھی چھتیں گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوئے۔آزادکشمیر کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ شب سے شروع ہونے والی موسلا دھار بارش کا سلسلہ تاحال وقفے وقفے سے جاری ہے۔ بارش کے دوران پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کے باعث نصیرآباد میں 17 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے، جن میں سے چار افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ پولیس نے 13 افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔ لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے شاہراہ نیلم ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند ہوگئی ہے جبکہ شدید بارشوں کے باعث ضلعی انتظامیہ نے دریائے جہلم کے کناروں پر آباد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی ہے۔ اسکردو، استور اور چلاس سمیت گلگت بلتستان کے دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش سے ہر سو جل تھل ایک ہوگیا۔ دیوسائی اور گلتری سمیت اسکردو کے بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری کے بعد موسم سرد ہے جبکہ دیامر میں شدید بارش کے باعث لکی سگسل نالے میں طغیانی، شاہراہ قراقرم گلگت راول پنڈی سیکشن ٹریفک کے لئے بند ہوگیا۔ کراچی، حیدرآباد، جامشورو، بدین، نواب شاہ، میرپورخاص، سانگھڑ، عمرکوٹ، چھور، ڈھورونارو اور کھوکھرا پار میں بھی تیز ہواوٴں کے ساتھ بارش ہوئی تو گرمی کے ستائے لوگ جہوم اٹھے۔ ٹھٹھہ میں گھٹا ایسی برسی کہ شہر کے نشیبی علاقوں میں 2 سے 3 فٹ بارش کا پانی جمع ہوگیا،، مکرانی پاڑہ میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق ہوئیں۔ ایبٹ آباد، مانسہرہ، سوات اور چترال میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔
Post your comments regarding:
Rain & Flood in Country: 15 people dead
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest Weather News موسم کا حال

Light rain turns weather lovely in Lahore

13:19 لاہور میں ہلکی بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا

Karachi to suffer heat spell for next 4 days

11:55 کراچی میں آئندہ 4 روز شدید گرمی کی پیش گوئی

Islamabad: Rain expecting today

05:31 اسلام آباد سمیت آج ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکا ن

Rain predicts in Kashmir & Islamabad

05:25 میرپورخاص، سکھر، حیدر آباد، ژوب، کشمیر اور اسلام آباد میں بارش کا امکان

Rain expects in Balochistan, Punjab & Kashmir

05:54 آج سندھ، بلوچستان، پنجاب ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں بارش کا امکان

Punjab, KPK & Sindh rain expects

05:55 پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ میں آج کہیں کہیں بارش کی پیش گوئی

Rain expecting in Upper Punjab & Kashmir

05:33 آج بالائی پنجاب اور کشمیر میں بارش کاامکان

Rain expects in Punjab & Islamabad

05:25 کشمیر، اسلام آباد سمیت پنجاب،خیبر پختونخواہ میں بارش کا امکان

Punjab & Islamabad weather pleasant after rain

06:09 اسلام آباد اور پنجاب کے کئی شہروں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار

Today rain expects in upper Punjab & Kalat

05:24 آج بالائی پنجاب، مالاکنڈ،ہزارہ اور قلات ڈویژن میں بارش کا امکان
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3