Propanganda against Geo Channels

Updated: April 25, 2024 Published: 2014-05-23


(eNews.pk) - In the Supreme Court of Pakistan there is the case heard against Geo Channels. This is the hearing of case against the Geo channels in the Supreme Court of Pakistan. There is very problem for Geo channel's. Close propaganda against Geo Channels, Transmission maintenance case hearing today in the Supreme Court.













جیوکیخلاف پروپیگنڈا بند کرانے، نشریات کی بحالی کیس کی سماعت آج ہوگی


جیوکے خلاف منفی پروپیگنڈا بند کرانے اور نشریات کی بحالی کے کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت آج پھر ہوگی، جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا ہے کہ عدلیہ کے فرائض میں شامل ہے کہ آزادی اظہار اور آزادی صحافت کو تحفظ فراہم کیا جائے،پیمرا آئین کا مذاق اڑا رہا ہے، عدلیہ کی توقیر اور تکریم پر حرف نہیں آنے دیں گے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں جسٹس گلزار احمداور جسٹس مشیر عالم پر مشتمل تین رکنی بینچ نے جیو کی بندش اور اس کے خلاف منفی پراپیگنڈا روکنے کے حوالے سے آئی ایم سی کی آئینی درخواست کی سماعت کی۔ 12بجے سماعت شروع ہوئی تو جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا ان کے علم میں آیا ہے کہ درخواست کی سماعت پر کسی کو عذر ہے، عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے کہا کہ اگر وفاق یا پیمرا سمیت کسی کو اعتراض ہے تو ایک بجے تک عدالت کو بتا دے۔ دو بارہ سماعت شروع ہو ئی تواٹارنی جنرل نے پیش ہو کر کہا کہ وفاق کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔ اے آر وائی کے نمائندے صابر شاکر نے کہا کہ انہیں اینکر پرسن مبشر لقمان نے فون کیا ہے کہ عدالت کو بتا دیا جائے کہ سماعت کے حوالے سے جسٹس جواد ایس خواجہ پر اعتراض ہے اور وہ یہ اعتراض داخل کرنے کے لیے وکیل کرنا چاہتے ہیں، پروگرام کھرا سچ کراچی میں ہوا تھا۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا اچھی بات ہے کہ سب کچھ کھل کر سامنے آجائے، عدالت نے رجسٹرار کو اس پروگرام کی سی ڈی منگوانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت دو بجے تک ملتوی کر دی۔ سماعت پھر ہوئی تو اس پروگرام کے دو کلپ دکھائے گئے جن میں فیصل رضا عابدی نے عدلیہ پر تنقید کی تھی جب کہ عقیل کریم ڈھیڈی نے جسٹس جواد خواجہ پر اعتراض اٹھایا تھا کہ ان کی میر شکیل الرحمان سے رشتے داری ہے، لہذا وہ یہ مقدمہ نہ سنیں۔ عدالت نے جسٹس جواد ایس خواجہ کی بنچ میں موجودگی پر مبشر لقمان کے اعتراضات کو آئین قانون،ججز کے ضابطہ اخلاق ،جنرل پرویز مشرف کے نظر ثانی کیس میں سپریم کورٹ کے 14رکنی بینچ کے فیصلے اور قرآن پاک کے حکم کی روشنی میں مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ اعتراض اٹھانے والے شفافیت اور غیر جانبداری کے حوالے سے علم نہیں رکھتے، لہذا جسٹس جواد ایس خواجہ مقدمے کی سماعت جاری رکھیں گے۔ آئی ایم سی کے وکیل اکرم شیخ نے عدالت کو بتایا کہ اس پروگرام میں سپریم کورٹ آف پاکستان پر انتخابی دھاندلی میں ملوث ہونے کا بھی الزام لگایا گیا۔ عدالت کے حکم پر پیمرا کی طرف سے ڈائریکٹر لیگل زاہد ملک پیش ہوئے۔ عدالت میں پروگرام کے کلپ دوبارہ انہیں دکھائے گئے اور پوچھا گیا کہ پیمرا کی کیا ذمے داری ہے، کیا آپ ساڑھے چار بجے دفتر بند کر کے چین کی بانسری بجاتے ہوئے سو جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ صبح اٹھ کر دیکھیں گے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ فحش اور غلیظ مواد چل رہا ہے، کیا فحاشی کے حوالے سے پیمرا کا معیار امریکا سے بھی آگے ہے، پیمرا کا کیا طریقہ کار ہے پیمرا آئین کا مذاق اڑا رہا ہے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیے کہ آرٹیکل 19اے کی کوئی وجہ ہے، عدلیہ ، فوج سمیت تمام ادارے اہم ہیں، عدلیہ کی توقیر پامال ہو گی تو لوگوں کو بنیادی حقوق نہیں مل سکیں گے ۔ جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ پیمرا ہی کی مہربانی ہے کہ آج حالات اس نہج پر پہنچ گئے ہیں۔ پیمرا کے ڈائریکٹر لیگل نے بتایا کہ پروگرام کھرا سچ رات 10 بجے نشر ہوا علم میں آنے پر صبح اس کا نوٹ بنا کر بھیجا گیا ہے اور اسے نوٹس بھیج رہے ہیں، پیمرا کا چیئر مین موجود نہیں ہے جس کے بعد چیئر مین پیمرا کا یہ اختیار تین ارکان کو دیا گیا ہے۔مقدمے کی مزید سماعت جمعہ کو ہو گی۔
Post your comments regarding:
Propanganda against Geo Channels
Your Name:
Your Mobile No.: (optional)
Your Email: (optional)
Your comment:
Question: What is capital of Pakistan
(Answer can be from islamabad | lahore)
No spam comments are approved at all.



Todays 10 Latest National News قومی خبریں

AKU has launched an app to check your coronavirus symptoms

15:15 آپ کے کورونا وائرس کے علامات کی جانچ کے لئے اے کے یو نے ایپ لانچ کردی

Sindh reports 92 more coronavirus cases

15:04 سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 92 کیس رپورٹ

Interior Ministry extended the visas to all foreigners

14:34 وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کردی

Job saving is the responsibility of Govt IHC

14:28 لوگوں کی نوکریاں بچانا حکومت کا فرض ہے اسلام آباد ہائی کورٹ

Centre abandoned the provinces decision to expand lockdown

14:15 مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا

Corona will rise by the end of April PM Khan

14:09 اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس اور بڑھ جائے گا وزیراعظم

Shehbaz Sharif demands PM Imrans resignation

14:01 شہباز شریف نےچینی گندم بحران پر وزیر اعظم عمران کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا

Payments under Ehsaas Emergency Cash Programme began

13:45 حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی شروع ہوگئی

CJP hopes Govt work hard to make progress against corona

13:37 چیف جسٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ کتومت کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی

ECC approves Rs50 billion relief package for Utility Stores

13:33 ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے ک پیکیج کی منظوری دے دی
 
eNews.pk Latest Breaking News
[ Pakistani Internet Newspaper Online Media, TV ]

Copyrights @ Enews.pk 2020. All rights reserved.
1 | 2 | 3